Tahreek-e-Qalam Warangal to Host Felicitation Ceremony and Tarahi Mushaira on January 10
تحریکِ قلم ورنگل کے زیرِ اہتمام جلسۂ تہنیت و طرحی مشاعرہ 10 جنوری کو

حیدرآباد/ورنگل:
)دستور نیوز ڈاٹ کام)
تحریکِ قلم ورنگل کے زیرِ اہتمام ایک شاندار جلسۂ تہنیت و طرحی مشاعرہ ان شاء اللہ بروز ہفتہ، 10 جنوری 2026 (دوسرا ہفتہ) کو دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا۔ یہ ادبی محفل اسلامک انفارمیشن سنٹر، رائے پورہ، ہنمکنڈہ میں منعقد ہوگی۔مشاعرہ کا مصرعِ طرح "کچھ شعر کہہ لیے تو الم دور ہو گئے” جبکہ قوافی میں غم، صنم، ہم، قدم وغیرہ اور ردیف دور ہو گئے مقرر کی گئی ہے۔
اس باوقار ادبی نشست کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی صاحب (موظف پرنسپل، اسلامیہ ڈگری کالج، ورنگل) فرمائیں گے
مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر شکیل فاروقی صاحب (حیدرآباد)، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صاحب (صدر شانتی سنگھم و میناریٹی انٹلیکچول فورم، ورنگل)، محترم انجنی کمار گویل صاحب (حیدرآباد) اور جناب ظفر فاروقی صاحب (حیدرآباد) شامل ہیں۔
مشاعرہ میں شرکت کرنے والے مہمان شعراء میں ڈاکٹر فاروق شکیل (حیدرآباد)، ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)، انجنی کمار گویل (حیدرآباد)، ظفر فاروقی (حیدرآباد)، امجد سلیم امجد (کریم نگر)، راحل کریم نگری (کریم نگر)، فیصل وارثی (حیدرآباد)، سہیل کریم نگری (کریم نگر) اور تنویر تاج (کاغذ نگر) شامل ہیں۔
اسی طرح میزبان شعراء کی حیثیت سے اقبال شیدائی، مسعود مرزا محشر، ناصر واحدی، اقبال درد، وحید گلشن، سید حسینی برتر، پروفیسر احمد حسین خیال، اکبر ضیاء، حمید عکسی، مجاہد حسین جوہر، حامد حسین حامد، داود اسلوبی، اندور عبدالقادر، امیرالدین امیر، ماہر عابدی، خواجہ کیفی اور ڈاکٹر شجیع اکبر اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
دورانِ مشاعرہ ان شعراء کرام کی تہنیت بھی کی جائے گی جنہیں حال ہی میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ تہنیت پانے والوں میں:1 مسعود مرزا محشر (ورنگل)2. انجنی کمار گویل (حیدرآباد)3. ظفر فاروقی (حیدرآباد)4. راحل کریم نگری (کریم نگر)شامل ہیں۔ ایوارڈز کی تفصیل موقع پر پیش کی جائے گی۔مشاعرہ کی نظامت معروف ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر عزیز سلیم صاحب انجام دیں گے۔ تحریکِ قلم ورنگل کی جانب سے تمام اہلِ ذوق اور محبانِ اردو سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بہ پابندیِ وقت دوست و احباب کے ہمراہ شرکت فرما کر اس ادبی محفل کو کامیاب بنائیں۔
سرد موسم کے پیشِ نظر تمام شعراء اور سامعین سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ وقت پر تشریف لا کر مشاعرہ کے حسن میں اضافہ کریں۔