Establishment of a wakf registration help desk in Warangal and Hanamkonda City

اضلاع کی خبریں

Establishment of a wakf registration help desk in Warangal and Hanamkonda City

ورنگل سٹی میں وقف رجسٹریشن ہیلپ ڈیسک کا قیا م

 

حیدرآباد/ ورنگل/ہنمکنڈہ:-4 /نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل شہر کے لیے ایک طویل انتظار کا ثمر سامنے آیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند، ورنگل سٹی کی جانب سے وقف رجسٹریشن ہیلپ ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، جو وقف جائیدادوں کے تحفظ اور ان کے استحکام کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔یہ ہیلپ ڈیسک کل، 5 نومبر 2025ء کو منعقد ہوں گے۔پہلا پروگرام اسلامک انفارمیشن سینٹر، رائے پورہ میں شام 6 بجے (مغرب کی نماز کے بعد) رکھا گیا ہے، جب کہ دوسرا اجلاس ضلع دفتر، جماعت اسلامی ہند، آئی آئی سی، پوچمما میدان میں رات 8 بجے منعقد ہوگا۔اس موقع پر منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بامقصد، اتحاد و بصیرت سے بھرپور تقریب میں بھرپور شرکت کریں تاکہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کے اس عزم کو تقویت حاصل ہو۔