maulana hakimuddin

Maulana Mohammed Hakimuddin Qasmi Appointed as General Secretary for the Current Term of Jamiat Ulama-e-Hind

قومی
Maulana Mohammad Hakimuddin Qasmi Appointed as General Secretary for the Current Term of Jamiat Ulama-e-Hind
جمعیتہ علماء ہند کے رواں ٹرم کے لیے مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ناظمِ عمومی نامزد

golden guest house

نئی دہلی/(حافظ فضل الرحمن واجد)
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

جمعیتہ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 31 دسمبر 2025 بروز چہارشنبہ، شب 8 بجے آن لائن منعقد ہوا، جس کی صدارت صدرِ جمعیتہ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے فرمائی۔ اجلاس میں تنظیم کے رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی کے انتخاب پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

 

اجلاس میں شریک تمام ارکانِ مجلسِ عاملہ نے متفقہ طور پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے نام کی سفارش کی، جس کے بعد صدرِ جمعیتہ علماء ہند نے دستورِ اساسی کی دفعہ 52 کے تحت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کو جمعیتہ علماء ہند کے رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان فرمایا۔

 

اسی اجلاس میں ورکنگ گروپ کے فیصلے کے مطابق مولانا محمد عمر قاسمی (بنگلور) کو جنوبی ہند کے لیے ناظمِ تنظیم نامزد کیا گیا۔ مزید برآں، ناظمِ عمومی کے مشورے سے مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی کو جمعیتہ علماء ہند کا سکریٹری مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

 

اجلاس کے اختتام پر صدرِ جمعیتہ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے نومنتخب ذمہ داران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جمعیتہ علماء ہند کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور تنظیمی استحکام کے لیے اپنی خدمات پوری دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں گے۔