Special Awareness Workshop (SIR) to Educate Public on Safeguarding Indian Citizenship and Voting Rights
ہندوستانی شہریت اور ووٹ کے حق کے حصول و تحفظ سے متعلق دستاویزات پر خصوصی معلوماتی ورکشاپ (SIR) کا انعقاد

حیدرآباد/ورنگل:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
اپنی اور اپنے بچوں کی ہندوستانی شہریت (Citizenship) کو محفوظ رکھنے اور ووٹ کے حق کے حصول و تحفظ کے لیے درکار ضروری دستاویزات سے عوام کو باخبر کرنے کے مقصد سے ایک اہم اور خصوصی معلوماتی ورکشاپ (SIR – Special Intensive Revision) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ معلوماتی پروگرام اتوار، 21 دسمبر 2025 کو شام 6:30 بجے آبنوس فنکشن ہال، ایل بی نگر، ورنگل میں منعقد ہوگا۔
اس ورکشاپ کی سرپرستی حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی، امیرِ شریعت تلنگانہ و آندھرا پردیش انجام دیں گے، جبکہ صدارت حضرت مولانا محمد فصیح الدین صاحب قاسمی، قاضیِ شریعت ضلع ورنگل فرمائیں گے۔ پروگرام کی نگرانی مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی، ناظم محاکم شریعت تلنگانہ و آندھرا پردیش کریں گے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد ایوب صاحب، صدر کانگریس پارٹی ضلع ورنگل شرکت کریں گے۔ ورکشاپ میں بطور مہمان مقررین مفتی محمد عثمان بیگ صاحب حسامی (ایڈووکیٹ و خطیب مسجد عالمگیری، شانتی نگر، حیدرآباد) اور حافظ محمد عرفان احمد صاحب (انجینئر و ڈائریکٹر ایم ایس ایجوکیشن سوسائٹی، حیدرآباد) خطاب کریں گے۔
جبکہ مہمانانِ اعزاز میں مولانا میر ادریس علی اعجاز صاحب بیابانی رفائی القادری (خطیب جامع مسجد نعمانیہ، رائے پورہ، ہنمکنڈہ)،
مولانا سید بلال افضل صاحب قاسمی (خطیب مرکز تبلیغ، جامع مسجد عثمان پورہ، ہنمکنڈہ)، ڈاکٹر مجاہد عرفان صاحب (ناظم شہر، جماعت اسلامی ہند، ورنگل) اور جناب سید فاروق احمد صاحب (سٹی صدر، جمعیت اہل حدیث، ورنگل) شامل ہیں۔
منتظمین نے تمام درد مند احباب سے اس بامقصد پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ خصوصی طور پر خواتین کے لیے اس موضوع سے آگاہی کو نہایت ضروری قرار دیتے ہوئے تمام ماؤں اور بہنوں سے بھی شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
اس پروگرام کے عاجز و ملتمس محمد عتیق الرحمٰن اسعدی امام و خطیب مسجدِ ذکریٰ، ایل بی نگر، ورنگل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر: 9959060317