minority corporation rdo

Minority womens submit memorandum to RDO

اضلاع کی خبریں
Minority womens submit memorandum to RDO
اقلیتی خواتین نے آر ڈی او کو یادداشت پیش

 

dastoornews

حیدرآباد/نرسم پیٹ:-19/دسمبر
(دستورنیوزڈاٹ کام)

اقلیتی خواتین کے ایک گروپ نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں آر ڈی او کو یادداشت پیش کی۔

یادداشت کے مطابق اکتوبر 2023 میں اقلیتی کارپوریشن نے نرسم پیٹ حلقہ کے مستحقین کے لیے آن لائن کے ذریعے 100 سلائی مشینوں کا انتخاب کیا تھا۔ ان میں سے کچھ خواتین کو مشینیں فراہم کی گئیں، جبکہ دیگر کے لیے کارپوریشن کے عہدیداروں نے انتخابات کے بعد فراہم کرنے کا وعدہ کیا، کیونکہ اس وقت انتخابی ضابطہ نافذ تھا۔

انتخابات کے بعد جب بھی ہم سلائی مشینوں کے لیے جاتے ہیں، تو عہدیدار مختلف بہانے بنا کر کل کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔
لہٰذا ہم ضلع کلکٹر، اقلیتی کارپوریشن کے عہدیداروں اور آر ڈی او سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہماری سلائی مشینیں فوری فراہم کریں۔

اس موقع پر کونسلر محمد محبوب پاشا، اقلیتی ضلع صدر محمد نعیم الدین، سابق کوآپریٹو چند پاشا، محبوب پاشا اور دیگر افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔