lionel messi football hyderabad

Grand Football Celebration in Hyderabad — Lionel Messi Wins Hearts of Fans at Uppal Stadium

تلنگانہ عالمی
Grand Football Celebration in Hyderabad — Lionel Messi Wins Hearts of Fans at Uppal Stadium
حیدرآباد میں فٹبال کا شاندار جشن — لیونل میسی نے اپّل اسٹیڈیم میں شائقین کے دل جیت لیے

i

golden guest hous

حیدرآباد:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے طویل انتظار کے بعد حیدرآباد پہنچ کر اپّل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقینِ فٹبال کو جوش و خروش سے سرشار کر دیا۔ میسی کی آمد سے لے کر اختتامی لمحات تک نمائش فٹبال میچ انتہائی دلچسپ اور یادگار رہا۔

lionel messi football hyderabad

اس نمائش میچ میں سنگارینی آر آر-9 ٹیم اور اپرنا آل اسٹارز ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا، جسے لیونل میسی نے خصوصی طور پر اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ میچ کے دوران سنگارینی آر آر-9 ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپرنا آل اسٹارز کو 0-4 سے شکست دی۔ میچ کی خاص بات اس وقت بنی جب وزیرِ اعلیٰ تلنگانہ جناب اے۔ ریونتھ ریڈی نے میدان میں اتر کر اپنی ٹیم کے لیے چوتھا گول کیا، جس پر اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔

میچ کے اختتام کے بعد لیونل میسی میدان میں داخل ہوئے تو شائقین کے پرجوش نعروں سے اسٹیڈیم گونج اٹھا۔ میسی نے بچوں کی فٹبال ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا، ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے فٹبال ککس لگائیں اور مختلف مقامات سے فٹبال کو گیلری کی جانب کک کر کے شائقین کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔ اس موقع پر ارجنٹینا کے روڈریگو ڈی پال اور یوراگوئے کے لوئیس سواریز بھی میسی کے ہمراہ موجود رہے اور شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

lionel messi football hyderabad

تقریب میں کانگریس رہنما راہول گاندھی بطور مہمان شریک ہوئے اور گیلری سے پورا میچ دیکھا۔ واضح رہے کہ 14 برس بعد بھارت آنے والے لیونل میسی کی حیدرآباد آمد کو شائقین نے تاریخی قرار دیا۔

آخر میں میسی نے بچوں کی ٹیموں کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔ ان کی موجودگی میں سنگارینی آر آر-9 ٹیم کو #GOAT کپ اور اپرنا آل اسٹارز ٹیم کو رنر اپ کپ دیا گیا۔ لیونل میسی نے اپنی مشہور 10 نمبر ارجنٹینا جرسی وزیرِ اعلیٰ ریونتھ ریڈی اور راہول گاندھی کو بطور یادگار پیش کی۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں شاندار میوزک کنسرٹ اور لیزر شو کا اہتمام کیا گیا۔ معروف گلوکار راہول سپلی گنج اور گلوکارہ منگلی کی پرفارمنس نے شائقین کے جوش میں اضافہ کیا، جبکہ پرتھاپ رانا کی جانب سے خصوصی طور پر کمپوز کیا گیا گیت لیونل میسی کے نام معنون کیا گیا۔

lionel messi football hyderabad

اس موقع پر لیونل میسی نے بھارت اور تلنگانہ میں ملنے والی محبت اور پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ ریونتھ ریڈی نے “تلنگانہ اِز رائزنگ” کا نعرہ دیتے ہوئے میسی اور ان کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ شائقین کو الوداعی سلام کے ساتھ اس تاریخی پروگرام کا اختتام ہوا۔

دستور نیوز ڈاٹ کام