ورنگل میں عظیم الشان جلسئہ رسم اجراء و مشاعرہ
حیدرآباد/ورنگل:-6/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
شہر ورنگل میں طویل عرصے بعد منفرد انداز میں عظیم الشان جلسئہ رسم اجراء و مشاعرہ میناریٹی انٹیلکچویل فور م ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 10/ اگست 2024 بمقام مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ رو ڈ ہنمکنڈہ بوقت بعد نماز مغرب انعقاد کیا جارہا ہے
اس پروگرام کے پہلے حصہ میں جناب مسعود مرزا محشر ، ناصر واحدی اور ڈاکٹر آمنہ اختر کی کتابوں کی رسم اجراء انجام دی جائے گی۔اس پروگرام کے دوسرا حصہ مشاعرہ ہوگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مہمان شعراء شرکت کریں گے۔
پروگرام کی صدارت ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صاحب صدر میناریٹی انٹیلکچویل فورم و شانتی سنگھم ورنگل کرینگے اور بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد بہادر علی صاحب موظف پرنسپال اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل ، ڈاکٹر محسن جلگانوی صاحب حیدرآباد ، ڈاکٹر فاروق شکیل صاحب حیدرآباد ہونگے۔
اس مشاعرہ میں مہمان شعراء کرام۔ ڈاکٹر محسن جلگا نوی’ حیدرآباد ، ڈاکٹر فاروق شکیل ‘ حیدرآباد , جناب سردار سلیم ‘ حیدرآباد ، جناب انجنی کمار گویل ‘ حیدرآباد ، جناب ظفر فاروقی ‘ حیدرآباد ، ڈاکٹر رحیم رامش ‘ کاغذ نگر , ڈاکٹر نعیم سلیم ‘ حیدرآباد،۔ جناب امجد سلیم امجد ‘ کریم نگر، جناب فیصل وارثی ‘ کریم نگر، جناب راحل کریم نگری اپنا کلام سنائیں گے۔
تمام اہل ذوق محبان اردو سے خواہش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت فرما کر نامور مہمان شعراء کے معیاری کلام سے لطف اندوز ہو تے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں- مشاعرہ کی نظامت جناب راحل کریم نگری کرینگے ، خواتین کو بھی اس پروگرام میں شرکت کی اجازت رہے گی۔