Congress Candidate Mohammed Razzaq Registers Grand Victory in Sarpanch Elections; District Congress President Mohammed Ayub Thanks the Public

اضلاع کی خبریں
Congress Candidate Mohammed Razzaq Registers Grand Victory in Sarpanch Elections; District Congress President Mohammed Ayub Thanks the Public
سرپنچ انتخابات میں کانگریس امیدوار محمد رزاق کی شاندار کامیابی۔
ورنگل ضلع کانگریس پارٹی صدر محمد ایوب نے عوام کیا شکریہ ادا

golden guest hous

حیدراآباد/وردھن پیٹ منڈل / ورنگل
(دستور نیوزڈاٹ کام)

آج منعقدہ سرپنچ انتخابات میں وردھن پیٹ منڈل کی کاشاگوڈا گرام پنچایت سے کانگریس پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد رزاق نے 94 ووٹوں کی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ یہ کامیابی ایم ایل اے کے آر ناگ راجو کی سرپرستی اور رہنمائی میں ممکن ہوئی۔

انتخابی مہم کے دوران، جب نومنتخب ورنگل ضلع کانگریس پارٹی صدر محمد ایوب کاشاگوڈا میں انتخابی تشہیر میں مصروف تھے، اسی دوران وردھن پیٹ کے رکنِ اسمبلی کے آر ناگ راجو نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کاشاگوڈا گاؤں کو اپنی براہِ راست نگرانی میں جیت دلانے کی ہدایت دی اور انتخابی مہم کو مؤثر سمت فراہم کی۔

sarpanch mohammed razzaq congress party win

کانگریس پارٹی کی منظم حکمتِ عملی، گاؤں کے عوام کے بھرپور تعاون اور وارڈ ممبران کی یکجہتی کے باعث سرپنچ کے ساتھ ساتھ کانگریس حمایت یافتہ وارڈ ممبران بھی کامیاب ہوئے، جس سے گرام پنچایت میں پارٹی کی مضبوط پوزیشن قائم ہوئی۔

اس موقع پر ورنگل ضلع کانگریس پارٹی صدر محمد ایوب نے کاشاگوڈا کے تمام عوام کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نومنتخب سرپنچ محمد رزاق کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہیں گے اور گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوامی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور گرام پنچایت سطح پر مضبوط قیادت اس سمت میں اہم کردار ادا کرے گی۔