State Urdu Conference to be held in Warangal on November 15

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
State Urdu Conference to be held in Warangal on November 15
ورنگل میں 15نومبر کو ریاستی اُردو کانفرنس

حیدرآباد/ورنگل:-12/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ضلع ورنگل میں 15/نومبربروز ہفتہ کرسٹل گارڈن فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشا ن ریاستی اُردو ٹیچرس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔

اسٹیٹ میڈیا سیکریٹری محمد طاہرنے ریاستی کانفرنس کی تفصیلات سے واقفیت کرواتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانفرنس میں محترمہ کنڈا سریکھا ریاستی وزیر جنگلات و انڈومنٹ تلنگانہ ، محمد اظہر الدین ریاستی وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹر پرائزز تلنگانہ ، بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد ، مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی ،سری پنگلی سری پال ریڈی ایم ایل سی ، سیدغلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیرمن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، عظمت اللہ حسینی چیرمن وقف بورڈ تلنگانہ، محمد عبید اللہ کوتوال چیرمن تلنگانہ میناریٹی فینانس ،طارق انصاری چیرمن تلنگانہ میناریٹی کمیشن ، طاہر بن حمدان چیرمن اُردو اکیڈیمی تلنگانہ ، محمد فہیم قریشی چیرمن و نائب صدر ٹمریزریاست تلنگانہ بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔

مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر ستیا شاردا کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ورنگل ، بی رنگا نائیڈو ضلع مہتمم تعلیمات ورنگل ، کے ستیہ نارائنا ریڈی آر جے ڈی ورنگل ، سجن تیجا اے ایم او ورنگل ، ایس وینکٹیشور راو ایم ای او ورنگل ، محمد شاہد مسعود ریجنل ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ورنگل ، ڈاکٹر محمد بہادرعلی موظف پرنسپال اسلامیہ کالج ورنگل ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر تلنگانہ میناریٹی انٹیلکچول فورم ورنگل ، ڈاکٹر عبدالحئی پرنسپل ڈائیٹ ورنگل ،ڈاکٹر میر کوکب علی پرنسپل اسلامیہ کالج ورنگل اورمسعود مرزا محشر موظف ہیلت آفیسر ورنگل، محمد فرقان 21ڈویژن کارپوریٹر شرکت کریں گے ۔

خواجہ قطب الدین، ریاستی صدر یو ٹی اے کانفرنس کی صدارت کریں گے، محمد طاہر شکیل احمد ریاستی جنرل سکریٹری نگران کانفرنس جبکہ خواجہ ظہیر الدین ، صدرمدرس سرکاری مدرسہ تحتانیہ عرس کانفرنس کے کنوینر رہیں گے ۔ محمد خواجہ مھیمن الدین معلم سرکاری مدرسہ تحتانیہ انتصار گنج اورسید خواجہ فرید الدین اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس سرکاری مدرسہ چنتل کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

ریاست تلنگانہ سے شرکت کرنیوالے تمام اُردو اساتذہ کو آن ڈیوٹی کی سہولت رہے گی ۔اُردو ٹیچر س اسوسی ایشن ضلع ورنگل گورننگ باڈی خواجہ ظہیر الدین صدر ، محمد اقبال اسوسی ایٹ صدر ،محمد مجاہد علی اور محمد عنایت اللہ خان نائب صدور ، محمد خواجہ مھیمن الدین جنرل سکریٹری ، سید خواجہ فرید الدین ایڈ یشنل جنرل سکریٹری ، حافظ محمدسمیع الدین نائب معتمد ، قمر النساء بیگم خواتین زمرے کے نائب معتمد ، محترمہ نزہت پروین آرگنائزنگ سکریٹری ، سید اشرف حسین خازن اور محمد خواجہ ناظم الدین میڈیا سکریٹری نے تمام اُردو میڈیم اساتذہ کرام اور محبان اُردو سے خواہش کی ہیکہ وہ کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔