Red Cross Society distributes free food kits to 30 TB patients in Hanamkonda
ہنمکنڈہ میں ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے 30 ٹی بی مریضوں میں مفت غذائی کٹس کی تقسیم

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ہنمکنڈہ ضلع شاخ کے زیر اہتمام منگل کے روز ٹی بی (سل) کے مریضوں میں مفت غذائی (نیوٹریشن) کٹس تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر ریڈ کراس کے عہدیداران نے خود مریضوں کو کٹس فراہم کیں۔
ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پی۔ وجے چندر ریڈی نے اس موقع پر بتایا کہ ’’پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت ہنمکنڈہ ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے 30 مریضوں میں غذائی کٹس تقسیم کی گئیں جن میں انڈے، غذائیت سے بھرپور اشیاء اور روزمرہ کی ضروری چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی سے آئندہ چھ ماہ تک ہر ماہ 30 مریضوں کو اسی طرح کی کٹس فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر کوشادھیکاری بومّنی پاپی ریڈی، ریاستی عاملہ رکن ای وی سرینواس ریڈی، ضلع عاملہ ارکان پُلّورو وینو گوپال، بِلّا رمنا ریڈی، ضلع ٹی بی کنٹرول افسرہ محترمہ کے۔ ہِما بندھو اور ریڈ کراس کے عملے کے دیگر ارکان موجود تھے۔
**دستور نیوز ڈاٹ کام