Maulana Abul Kalam Azad’s Birth Anniversary and Minority Welfare Day celebrated in Warangal Collectorate
ورنگل کلکٹریٹ میں مولا نا ابوالکلام آزادؒ یومِ پیدائش و اقلیتی فلاح و بہبود دن کا شاندار انعقاد
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے مولا نا ابوالکلام آزادؒ کے تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے

حیدرآباد/ورنگل:- 11 /نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ضلع کلکٹریٹ ورنگل میں منگل کے روز مولا نا ابوالکلام آزادؒ یومِ پیدائش کے موقع پر "اقلیتی فلاح و بہبود دن” نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے مولا نا ابوالکلام آزادؒ کے تصویر پر پھول چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ مولا نا ابوالکلام آزادؒ نے ملک میں تعلیم کے فروغ اور قومی اتحاد کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محترمہ جی۔ سندھیہ رانی، زیڈ پی سی ای او اِنچارج و ڈی آر ڈی او جناب رام ریڈی، ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر جناب سرینواس، ضلع کے دیگر عہدیداران و ملازمین شریک رہے۔

(دستور نیوز ڈاٹ کام)