137th Birth Anniversary of Maulana Abul Kalam Azad Celebrated Grandly at Hanamkonda BRS Office
بی آر ایس دفتر ہنمکنڈہ میں مولانا ابوالکلام آزاد کی 137ویں یومِ پیدائش تقاریب شاندار انداز میں منائی گئیں

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ ضلع کے بالاسمدرم میں واقع بی آر ایس دفتر میں معروف مجاہدِ آزادی اور ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ کی 137ویں یومِ پیدائش تقاریب بی آر ایس کے اقلیتی قائد خلیل احمد کی صدارت میں منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر شرکاء نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ورنگل مغربی حلقہ کے کوآرڈینیٹر پُلی رجنیکانت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے بحیثیت پہلے وزیرِ تعلیم ملک میں علم و آگہی کے فروغ کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے دور میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے نہ صرف مولانا آزاد کی یومِ پیدائش کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا بلکہ اسے "یومِ اقلیتی بہبود” کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے مولانا آزاد کی فکر و جدوجہد سے متاثر ہو کر تلنگانہ میں 250 سے زائد اقلیتی گُرکُل اسکول قائم کیے جن کے ذریعے ہزاروں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر سابق کارپوریٹر جُورِک رمییش، قائدین بدے وینکنا، پولاپلی رام مورتی، سدھاکر، ساریا، سرینواس، اجے، وینکنا اور دیگر موجود تھے۔
دستور نیوز ڈاٹ کام