cm revanth reddy

Pressure on government increases ahead of Jubilee Hills by-election, demands from various sections intensify

تلنگانہ
Pressure on government increases ahead of Jubilee Hills by-election, demands from various sections intensify
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب سے قبل حکومت پر دباؤ میں اضافہ، مختلف طبقات کے مطالبات زوروں پر

حیدرآباد:- 7 /نومبر

(دستور نیوز ڈاٹ کام)

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر ریاستی سیاسی منظرنامہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس حکومت پر مختلف شعبوں سے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ انتخاب سے قبل حکومت پر اپنی شرائط منوانے کے لیے مختلف تنظیمیں اور ادارے میدان میں آ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کانگریس پارٹی اس وقت ایسے مرحلے میں ہے جہاں اسے تقریباً تمام طبقات کے مطالبات تسلیم کرنے پڑ رہے ہیں۔ اسپتالوں نے آروگیہ شری فنڈز کی اجرائی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے، جبکہ خانگی کالجس فیس بازادائیگی (Fee Reimbursement) کے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کالج انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کم از کم پانچ ہزار کروڑ روپے جاری کرے، بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔ اسی دوران ٹھیکیداروں نے بھی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ ان کے واجبات ادا کیے جائیں، ورنہ وہ بھی تحریک شروع کریں گے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی ماحول میں یہ دباؤ کانگریس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ پارٹی حکومت مسلسل سمجھوتوں اور یقین دہانیوں کے ذریعے حالات قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دورِ حکومت میں ایسی صورتحال کم دیکھنے کو ملی تھی، مگر موجودہ حکومت کو ہر طبقہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے۔انتخابات کے بعد حکومت ان دباؤ ڈالنے والوں سے کس طرح نمٹے گی، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔