jai bapu jai bhim jai samvidhan

"Jai Bapu, Jai Bhim, Jai Sanvidhan” message of protection of the Constitution through padyatra

اضلاع کی خبریں تلنگانہ قومی
"Jai Bapu, Jai Bhim, Jai Sanvidhan” message of protection of the Constitution through padyatra

 

"جئے باپو، جئے بھیم، جئے سنویدھان” پد یاترا کے ذریعے آئین کے تحفظ کا پیغام

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-19/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

آج کے حکمران، جو آئین کے مطابق جمہوری نظام کی حفاظت اور عزت کے ساتھ حکمرانی کے پابند ہیں، وہی اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور تلنگانہ ریاست کانگریس انچارج وشوناتھن پِروما ل نے کیا، جو "جئے باپو، جئے بھیم، جئے سنویدھان” آئینی تحفظ یاترا کے سلسلے میں منعقدہ پدیاترا میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

jai bapu jai bhim jai samvidhan

یہ پدیاترا ہنمکنڈہ ضلع کانگریس صدر و ورنگل مغرب کے رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی کی قیادت میں 48ویں ڈویژن، درگاہ، قاضی پیٹ میں مقامی کارپو ریٹر ڈاکٹرسرتاج بیگم اور سابقہ کارپو ریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر کی قیا دت میں کانگریس قائدین و کارکنان کے ساتھ نکالی گئی، جس کا مقصد ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ذریعہ تیار کردہ آئین کو عوامی سطح پر تحفظ فراہم کرنا اور "جئے باپو، جئے بھیم، جئے سنویدھان” کے نعروں کو عوام تک پہنچانا ہے
اس موقع پر وشوناتھن پِروما ل نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس امبیڈکر کو بدنام کرنے اور آئین کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور پارلیمنٹ کی موجودگی میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی، جسے ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہر گاؤں، ڈویژن اور وارڈ میں پدیاترائیں نکالی جائیں گی تاکہ عوام کو بی جے پی کے عزائم سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آئینی اصولوں کے مطابق پالیسیاں بنا رہی ہے اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے جیسے بی سی مردم شماری اور ایس سی طبقہ بندی بلز، جو سماجی انقلاب کی راہیں کھولیں گے۔

jai bapu jai bhim jai samvidhan

اس موقع پر ایم ایل اے نائینی راجندر ریڈی نے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ کے روبرو آئین کو پامال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ پدیاترا آئین کے 75 سال مکمل ہونے پر عوام کو آئینی اقدار سے روشناس کرانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے بی جے پی حکومت غیر جمہوری انداز میں ملک کو چلا رہی ہے اور غریب و پسماندہ طبقات کی امیدوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جائے اور ان کے اصولوں کو ملک میں نافذ کیا جائے۔

jai bapu jai bhim jai samvidhan

اس پروگرام میں شریک اہم شخصیات میں ورنگل ایم پی کڈیم کاویا، میئر گنڈ و سدھارانی، سابق ایم ایل سی پُلّا پدماوتی، ضلع لائبریری چیئرمین محمد عزیز خان، ایرربلی سورنا، کارپوریٹر سرتاج بیگم، سابقہ کارپرریٹر ایڈوکیٹ ابو بکر، سید وجئے شری رضا علی، سید رضا علی، جکولا رویندر یادو، مانسہ رام پرساد، رحیم النساء بیگم، مرزا عزیز اللہ بیگ، تاڈیشی ویاساگر، ویرگنٹی رویندر، مانسہ مدھو، ڈاکٹر پُلی انیل کمار، ڈاکٹر پرومانڈلا رام کرشن، مقامی ڈویژن صدر سنگاراپو روی پرساد، ماٹٹیڈی کمار، آروڑی سامبیا، دھننجے اور دیگر تھے۔یہ ریلی عوامی سطح پر آئینی اقدار کے تحفظ کی ایک اہم کڑی ثابت ہوئی۔