teachers day riyadh telugu language

Teachers’ Day and Telugu Language Day were celebrated in a grand manner in the city of Riyadh, Saudi Arabia.

تلنگانہ عالمی قومی
Teachers’ Day and Telugu Language Day were celebrated in a grand manner in the city of Riyadh, Saudi Arabia.
سعودی عرب کے ریاض شہر میں یوم اساتذہ اور یومِ تلگو زبان شاندار انداز میں منایا گیا۔
ریاض/راست

سعودی عرب کے ریاض شہر میں تلگو اسوسی ایشن (SATA) کے زیر اہتمام یوم اساتذہ اور تلگو زبان کا دن نہایت شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔
یہ تقاریب سکسس انٹرنیشنل اسکول کے احاطے میں منعقد ہوئیں جن میں تلنگانہ کے وقار اور تہذیبی شناخت کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر SATA کے بانی ملا شیلم، صدر مچھا سرینواس، نائب صدر محمد نورالدین (ورنگل) سمیت مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔ یمبو کے صدر کاشی راجو، جدہ کے صدر انجاد، ایسٹرن ریجن کے صدر تیجا اور TASA کے بانی سوامی نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو کامیاب بنایا۔
تقریب میں ریاض میں دس سال سے زائد عرصہ سے تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو شال اڑھا کر اور یادگاری شیلڈ پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں رکن کمیٹی شرونی، ودیا دھرنی، کوکیلا، پریتی، لوکیش، سنگھ نریش، شہباز احمد، محمد عبدالغفار، متھن سریش، مدیگونڈا شنکر، ویراولی یوگیشور راؤ، مرلی کرشنا بوسی، نعیم، ایاز، مجمل الدین، الیاس، اسلم سمیت کئی اراکین نے شرکت کی۔