davos world econimic

After Davos World Economic Forum, Chief Minister A. Revanth Reddy Proposes Follow-up Meeting in Hyderabad

تلنگانہ عالمی
After Davos World Economic Forum, Chief Minister A. Revanth Reddy Proposes Follow-up Meeting in Hyderabad
داؤس عالمی اقتصادی فورم کے بعد حیدرآباد میں فالو اَپ اجلاس کی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی تجویز
golden guest house

22/جنوری
(راست/دستور نیوز ڈاٹ کام)

داؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے بعد اس کی فالو اَپ سرگرمیوں کے طور پر جولائی اور اگست کے مہینوں میں حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کرنے کی تجویز چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے فورم کے نمائندوں کے سامنے پیش کی۔

عالمی اقتصادی فورم کے تلنگانہ پویلین میں چیف منسٹر کی قیادت میں ’’تلنگانہ رائزنگ‘‘ نمائندہ وفد نے فورم کے فورتھ انڈسٹریل ریولوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جیرمی جرگنز اور ڈیجیٹل اکانومی اسٹریٹجی ہیڈ منجو جارج سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف منسٹر نے تلنگانہ میں صنعتی ترقی کے وسیع امکانات، سازگار ماحول، ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مراعات اور پالیسیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے خیالات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں فالو اَپ اجلاس کے ذریعے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے سے باہمی ہم آہنگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

چیف منسٹر کی جانب سے جولائی، اگست میں فالو اَپ اجلاس کی تجویز پر فورم کے نمائندوں نے مثبت ردِعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ داؤس اجلاس میں ہونے والی بات چیت اور فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایسا اجلاس نہایت مفید ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں جلد فیصلہ لینے کی بات جیرمی جرگنز نے کہی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ چین میں ہر سال ’’سمر داؤس‘‘ منعقد ہوتا ہے جبکہ سعودی عرب بھی اس طرح کے اجلاس میں دلچسپی دکھا رہا ہے۔

اجلاس میں چیف منسٹر نے تلنگانہ رائزنگ 2047 وژن، ریاست کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے روڈ میپ اور اہداف کی تفصیل پیش کی۔ جیرمی جرگنز نے تلنگانہ کے وژن کو باہمی تعاون کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے اس میں شراکت داری کا اظہار کیا۔

مزید برآں، حیدرآباد میں منعقدہ بایو ایشیا 2024 کے موقع پر شروع کیے گئے C4IR تلنگانہ کی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ بتایا گیا کہ یہ صحت اور لائف سائنسز کے شعبے میں ورلڈ اکنامک فورم کا بھارت میں پہلا تھیماٹک سینٹر ہے۔

ریاستی وزیر سری دھر بابو نے تلنگانہ رائزنگ وژن کے تحت حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تین زون ماڈل CURE، PURE، RARE اور ’’انڈیا فیوچر سٹی‘‘ منصوبے کی وضاحت کی، جسے نیٹ زیرو گرین فیلڈ اسمارٹ سٹی کے طور پر ملک کے لیے پائیدار ترقی کا رول ماڈل قرار دیا گیا۔

اجلاس میں شریک وزیر پونگولیتی سرینواس ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد کو ایرو اسپیس، ڈیفنس، بایو ڈیزائن، سافٹ ویئر اور فارما کے شعبوں میں نمایاں برتری حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں اور قابلِ تجدید توانائی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

golden guest