iscuf indian constitution prabhakr rao

ISCUF’s Role in Safeguarding the Spirit of the Indian Constitution is Commendable: Kadari Prabhakar Rao

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
ISCUF’s Role in Safeguarding the Spirit of the Indian Constitution is Commendable: Kadari Prabhakar Rao
ہندوستانی آئین کی روح کے تحفظ کی تحریک میں اِسکف کا کردار قابلِ ستائش: کداری پربھاکر راؤ

golden guest house

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ اور ریاستی اِسکف (انڈین کلچرل کوآپریٹو سوسائٹی) کے ورکنگ صدر کداری پربھاکر راؤ نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اقدار جیسے جمہوریت، عدالتی نظام، سیکولرازم، سب کے لیے تعلیم و صحت، مساوی انصاف اور مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کے تحفظ کے لیے اِسکف مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

 

انہوں نے اتوار کے روز ہنمکنڈہ کے ہریتا ہوٹل میں ایرّم شیٹی را گھوا راؤ کی صدارت میں منعقدہ اِسکف جنرل کونسل اجلاس سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے عوام سے ہندوستانی آئین کی روح کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔

 

کداری پربھاکر راؤ نے کہا کہ مختلف ثقافتوں، زبانوں، مذاہب اور خطوں پر مشتمل اس دنیا میں اتحاد اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اِسکف سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو زبردستی حراست میں لینے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی غنڈہ گردی قرار دیا اور وینزویلا پر بمباری فوری طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ صدر اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اِس ماہ کی 11 تاریخ کو حیدرآباد میں اِسکف کی ریاستی کانفرنس منعقد ہوگی، جبکہ قومی اِسکف کانفرنس تمل ناڈو کے شہر چنئی میں 30 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے ان اجلاسوں کو کامیاب بنائیں۔

 

اس اجلاس میں خواتین فیڈریشن کی ریاستی جنرل سیکریٹری نیدونوری جیوَتی، اے آئی وائی ایف کے ریاستی صدر ڈاکٹر ولی اُلاکا دری، ضلع قائدین دومّاتی پروین کمار، پروفیسر سمّیا، پروفیسر رویندر، ایڈوکیٹ بھیمانادم سرینواس، کامیر وینکٹ رمنا، کیدل پرساد، گولی سریندر ریڈی، مڈّیل کمارسوامی، ماداسی بابو و دیگر نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے اختتام پر ضلع کی نئی کمیٹی متفقہ طور پر منتخب کی گئی، جس میں پی سمّیا اور پروفیسر پی رویندر کو اعزازی صدور، ایرّم شیٹی شری را گھوا راؤ کو ضلع صدر، دومّاتی پروین کمار، وی شیام کشور، انومانڈلا رمیش اور آر پربھاکر کو نائب صدور، نیدونوری راجامولی کو جنرل سیکریٹری، ماداسی بابو، وی سری رامولو، پردیپ کمار اور گوڈم سُنیتا کو معاون سیکریٹریز، جبکہ ایم ڈی عثمان پاشا کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ آٹھ اراکینِ عاملہ کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

**دستور نیوز ڈاٹ کام**