muslim welfare society sckill development center

Inauguration of Skill Development and Community Center organized by Muslim Welfare Society in Hanamkonda

اضلاع کی خبریں
Inauguration of Skill Development and Community Center organized by Muslim Welfare Society in Hanamkonda
ہنمکنڈہ میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اسکل ڈویلپمنٹ اور کمیونٹی سینٹر کا افتتاح
حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیرِ اہتمام 10 ستمبر 2025 بروز چہارشنبہ صبح 11 بجے آئیڈیل گرلز ہاسٹل، عیدگاہ لشکر بازار ہنمکنڈہ میں اسکل ڈویلپمنٹ اور کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی جائے گی۔

اس پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں خصوصاً خواتین کو روزگار سے منسلک ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی و سماجی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔تقریب میں گارمنٹس میکنگ اور فیشن ڈیزائننگ کورس کے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اسکولی طلباء میں نوٹ بکس بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

muslim welfare society skill development center

اس پروگرام کی صدارت مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد سراج احمد کریں گے، جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی اور رکن قانون ساز کونسل بسوا راجو سارایا شریک ہوں گے۔مہمانِ اعزازی میں محمد ابو بکر ایڈوکیٹ و سابق کارپوریٹر اور کے۔ اے۔ غوث حیدر (ڈی ایم ڈبلیو او ہنمکنڈہ) شامل ہوں گے۔

منتظمین نے عوام و خواص سے اس بامقصد پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہنر مندی کو فروغ دے گا بلکہ مقامی برادری کی معاشی خودکفالت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔