TMREIS Free admissions for the academic year 2025-26 for male and female students in Telangana Minority Residential Schools and Colleges in various districts of Warangal United District have begun
TMREIS متحدہ ضلع ورنگل کے مختلف اضلاع میں تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشل اسکولوں و کالجوں میں طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی سال 2025-26 کے مفت داخلے شروع
حیدرآباد/ورنگل:-6/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
کونسلر ٹمریز سرور محی الدین غازی کی اطلاع کے مطابق متحدہ ضلع ورنگل کے مختلف اضلاع میں تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشل اسکولوں و کالجوں میں طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی سال 2025-26 کے مفت داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
داخلے آن لائن ویب سائٹ TMREIS, Telangana, Gov, In کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں۔داخلے کی تفصیلات:کلاس پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور سال اول انٹرمیڈیٹ میں داخلے مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔درخواست کے ساتھ طلبہ یا طالبات کا آدھار کارڈ اور ایک پاسپورٹ سائز تصویر جمع کرنا ضروری ہے۔تعلیم کی نگرانی ماہر اساتذہ، لیکچررز اور پرنسپلز کے ذریعے کی جاتی ہے۔تعلیمی نصاب میں انگریزی کے ساتھ اردو، تیلگو، ہندی زبانیں بھی شامل ہیں۔مسلم اقلیتی طلبہ کے لیے دینیات، عربی اور اخلاقی تعلیم کا بھی خصوصی انتظام ہے۔سہولیات:طلبہ و طالبات کی صحت کے لیے اسٹاف نرس کی سہولت دستیاب ہے۔مفت تعلیمی مواد: کتابیں، کاپیاں، اسکول یونیفارم، اسکول بیگ، جوتے، بیلٹ، ٹائی، کاسمیٹک کٹ، آرام دہ بستر وغیرہ۔مفت رہائش و خوراک: صبح بوسٹ اور ناشتہ، دوپہر کا کھانا، سبزی، ایک دن انڈا، ہر ہفتے چکن۔

رمضان المبارک میں سحری و افطار کا خصوصی انتظام۔RO پلانٹ کے ذریعے صاف پانی۔24 گھنٹے سیکیورٹی اور CCTV کیمرے کی مدد سے نگرانی۔جدید سہولیات: کشادہ عمارتیں، لیبز، کمپیوٹر لیب، لائبریری، ڈیجیٹل کلاس روم، کھیل کے میدان، این سی سی ٹریننگ۔ہر اسکول میں مسلم طلبہ کے لیے علیحدہ نماز ہال کی سہولت موجود ہے۔
طلبہ و طالبات کے ذہنی نشونما کے لیے ارٹ اینڈ کرافٹ ٹیچر کی موجودگی لڑکیوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ماحول رکھا گیا ہے لڑکیوں کے لیے بالکل الگ عمارتوں میں اسکول و کالجز قائم ہے لڑکیوں کے لیے حجاب کا بہترین انتظام رکھا گیا ہے اورلڑکیوں کے اسکول و کالج میں صرف اور صرف خواتین السٹاف کام کرتا ہے
اہم ہدایات:والدین، سیاسی و مذہبی رہنما، مساجد کمیٹی کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ وہ حکومت کے زیر انتظام TMREIS اسکولز میں بچوں کے داخلے کو یقینی بنائیں۔ہر کلاس میں 55 مسلم طلبہ کی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔متحدہ ضلع ورنگل میں 16 اسکول و کالجز موجود ہیں، جن میں 8 لڑکیوں اور 8 لڑکوں کے لیے مخصوص ہیں۔
رابطہ نمبرات برائے مزید معلومات:متحدہ ضلع ورنگل کے TMREIS اسکولز اور کالجز کے پرنسپلز سے رابطہ کریں:بکشا پتی (ورنگل بوائز-1) – 7331107367کرشنا کماری (ورنگل گرلز-1) – 7331170866نیلیما دیوی (ورنگل گرلز-2) – 7995057985راجو (وردھنا پیٹ بوائز-1) – 7995057982سری پالا (نرسم پیٹ گرلز) – 7995057978نیراجا ریڈی (ہنمکنڈہ گرلز-1) – 7441170854ستییش (ہنمکنڈہ بوائز-1) – 7995057983سرینواس (قاضی پیٹ بوائز-1) – 7995057960، 783153394، 7207998954رامیش لال (پرکال بوائز-1) – 7995057981کنارا سوامی (جنگاؤں بوائز-1) – 7331170856انیل بابو (جنگاؤں بوائز-1 کالج) – 9154365045مادھوی لتا (گھن پور گرلز-1) – 7995057910سرینواس راؤ (محبوب آباد بوائز-1) – 7331170852رضوانہ (ڈورنکل گرلز-1) – 7995057927، کالج – 6301750569وناجا (تورر گرلز-1) – 7995057928بھُوپال پلی بوائز-1 – 7995057911، 7207998957ملگ گرلز-1 – 7995956915، 7396066810والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے جلد از جلد داخلہ دلائیں!مزید تفصیلات اور داخلوں کے لیے کونسلر ٹمرس سرور محی الدین غازی سے 9704449236 رابط کریں ۔
