warangal police commissioner

Warangal Police Commissioner Sunpreet Singh announces Section 163 BNSS to be implemented at Class 10 examination centers

اضلاع کی خبریں
Warangal Police Commissioner Sunpreet Singh announces Section 163 BNSS to be implemented at Class 10 examination centers
دسویں جماعت کے امتحانی مراکز پر سیکشن
163 BNSS نافذ ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ کا اعلا ن

dastoornews

حیدرآباد/ورنگل:-19 /مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنریٹ کے دائرے میں ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر 21 مارچ سے 4 اپریل تک امتحانی مراکز کے آس پاس سیکشن 163 بی این ایس ایس ایکٹ 2023 (بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا) نافذ رہے گا۔

پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے 500 میٹر کے دائرے میں دو یا دو سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی میٹنگز، جلسے، ریلیاں، لاؤڈ اسپیکر، ڈی جے کے ساتھ جلوس، دھرنے اور تشہیری سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
امتحانات کے دوران قریبی انٹرنیٹ کیفے اور فوٹو کاپی (زیروکس) کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔
سی پی نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر سیکشن 163 نافذ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر مختلف طبقوں، سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اسی طرح ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ امتحانی مراکز کے آس پاس ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہونے دیا جائے۔ امتحانی مراکز کے گردونواح میں پولیس پیٹرولنگ ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔کمشنر نے خبردار کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔