Former MLC Konda Muralidhar Rao received public complaints and assured appropriate resolution
سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی دھرا راؤ نے عوامی شکایات حاصل کیں اور مناسب حل کا تیقن دیا

حیدرآباد/ورنگل:-30/دسمبر
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)
آج سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی دھر راؤ نے ہنمکنڈہ رام نگر میں واقع اپنے رہائشی مکان پر عوامی شکایات اور درخواستوں کو باقاعدہ سنا۔ انہوں نے لوگوں کی مشکلات کو بڑی توجہ سے سنا اور فوری طور پر متعلقہ محکموں کے حکام سے بات کر کے ان مسائل کا حل تلاش کیا۔
اس موقع پر کونڈا مرلی دھر راؤ نے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت میں ہر شخص کو انصاف ملے گا، اور خصوصاً پسماندہ طبقات کے لیے حکومت خصوصی طور پر فلاحی اسکیموں پر عملدرآمد کر کے ان کے زندگیوں میں خوشحالی لائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص بغیر کسی خوف یا رکاوٹ کے ان سے رابطہ کر سکتا ہے، اور ہر مشکل وقت میں کونڈا مرلی دھر راؤ اور ان کی اہلیہ عوام کے لیے ہمیشہ مددگار رہیں گے۔