hajj, khusro pasha

Several steps are being taken to provide better facilities to the pilgrims in the Hajj year 2025. Khusro Pasha

اضلاع کی خبریں تلنگانہ عالمی
Several steps are being taken to provide better facilities to the pilgrims in the Hajj year 2025. Chairman of the State Hajj Committee Telangana Maulana Hazrat Syed Ghulam Afzal Biabani alias Khusro Pasha addressed a press conference.

 

golden

 

حج سال 2025 میں حجاج اکرام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی ایک اقدامات لیے جارہے ہیں
صدر نشین ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ مولانا حضرت سید غلام افضل بیابانی المعروف خسر پاشاہ کا پرس کانفرنس سے خطاب

 

حیدر آباد :- 27/نومبر
( دستورنیوزڈاٹ کام )

صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نےمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو دن قبل ملک کی تمام ریاستوں کی حج کمیٹیوں کے صدور نشین کا اجلاس دہلی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی وزراء اور حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے اجلاس میں حج 2024 کے تجربات کی روشنی میں نمائندگی کی گئی جس پر مرکزی حکومت نے اتفاق کیا ہے۔
حج 2025 کیلئے سعودی عرب میں قیام کےدوران موثر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے اورعصری سہولتوں سے آراستہ رہائشی عمارتوں کاانتخاب کیا جائے گا۔

hajj 2025 khusro pasha

اس موقع پر صدرنشین حج کمیٹی نے بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے بھی مرکزی حکومت کو حج کے موثر انتظامات کے سلسلہ میں نمائندگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حج 2024 میں تلنگانہ کے عازمین حج کو جو دشواریاں پیش آئی ہیں اس کی اہم وجہ عمارتوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔

ریاستی حج کمیٹی کی نمائندگی پر مرکزی حکومت نے بنیادی سہولتوں سے محروم عمارتوں کو بلاک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور وہ عمارتیں آئندہ حاصل نہیں کی جائیں گی۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے ایسی تمام عمارتوں کے عنوانات حاصل کئے جارہے ہیں تا کہ انہیں رہائش کیلئے دوبارہ حاصل نہ کیا جائے ۔

حضرت خسر و پاشاہ نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے 150 عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج کو مقرر کیا ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی نے اجلاس میں اس بات کی نمائندگی کی کہ خادم الحجاج کو صرف تلنگانہ کے عازمین کی خدمات تک محدود کیا جائے تاکہ ریاست کے عازمین کی بہتر خدمت ہو سکے۔ خادم الحجاج کو حج انسپکٹر کا نام دیا گیا ہے اور وہ الاٹ کردہ 150 عازمین کے ساتھ روانہ ہوں گے اور واپسی تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ سابق میں200 عازمین کیلئے ایکخادم الحجاج کو روانہ کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے سعودی عرب میں علحدہ کنٹرول روم کے قیام کی نمائندگی کی گئی ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی اپنے ملازمین کو روانہ کرے گی جو فریضہ حج کی انجام دہی کے بغیر صرف عازمین حج کی خدمت میں مصروفرہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی روانگی میں ضلع واری سطح پر فلائٹ شیڈول تیار کرنے کی نمائندگی کی گئی ہے تا کہ ہر ضلع کے عازمین ایک ساتھ رہ سکیں ۔ صدر نشین حج کمیٹی نے کہا کہ عمارتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں ریاستوں کے صدور نشین اور ایگزیکیٹو آفیسرس کو اختیارات دینے کی نمائندگی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ منتخب عازمین حج مصارف کی دوسری قسط کی رقم 144200 روپئے 16 ڈسمبر سے قبل جمع کرادیں۔ یہ رقم آن لائن یا پھر ایس بی آئی اور یونین بینک آف انڈیا کے برانچ میں جمع کی جاسکتی ہے۔ عازمین حج سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے طئے شدہ تاریخ کی پابندی کریں۔ پریس کانفرنس میں ایگزیکیٹو آفیسر شیخ لیاقت حسین اور اسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عرفان شریف موجود تھے۔