زیرِ اہتمام ادارہء ادبِ اسلامی ورنگل طرحی وغیر طرحی مشاعرہ

حیدرآباد/ورنگل:-7/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
الداعیان مشاعرہ حامدحسین حامد، سید عبدالحفیظ کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 13 جولائی 2024ء بروز ہفتہ(Second Saturday) بوقت 2 بجے دن بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمّا میدان ورنگل میں ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس طرحی مشاعرہ کا مصرع طرح
"زندگی کیا ہے اگر موت کا پیغام نہیں اور قوافی انجام، بدنام، کام، آرام اور ردیف نہیں
اس مشاعرہ کی صدارت تلنگانہ کے مشہور و معروف خوش لحن مترنم شاعر ڈاکٹر نعیم سلیم رٹائیرڈ یونانی میڈیکل ڈاکٹرحیدرآباد فرمائینگے، ان کے علاوہ جناب حبیب الدین رٹائیرڈ لیبر آفسر ، جناب محمد حفیظ خان رٹائیرڈ اسکول اسسٹنٹ بھی مہمان خصوصی ہونگے۔

اس مشاعرہ میں مہمان شعراء* ڈاکٹر رحیم رامِش (کاغذنگر) * جناب امجدسلیم امجد* جناب راحل (کریمنگر)* ممتاز نعت خواں خواجہ مجتہدالدین (جنگاؤں) کے علاوہ میزبان شعراء جناب تاج مضطر، جناب اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر، جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی، جناب حسینی برتر، جناب قادر انصاری، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء ، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد، جناب داؤد اسلوبی ، جناب خواجہ کیفی، جنا ب امیرالدین امیر اور ڈاکٹر شجیع اکبر اپنے کلام سے محظوظ فرمائیں گے ،اس مشاعرہ کی نظامت جناب اقبال درؔد کرینگے۔

تمام مادری زبان اردو ، اہل ذوق اور محبان اردو سے ادبا خواہش کی جاتی ہے کہ اس مشاعرہ میں شریک ہوکر اپنی مادری زبان سے محبت کا ثبوت دیں۔
خاص کر سرکاری و غیر سرکاری اردو مدارس ، کالجوں کے اساتذہ ، برسرے روزگار ہو یا موظفیں، طلباء اور اردو اداروں سے منسلک ملازمین قابل احترام احباب سے ادبا خواہش کی جاتی ہیکہ و اس مشاعرہ میں ضرور شرکت کریں۔