ادارہء ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام کامیاب نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد/ورنگل:-17/ستمبر
(دستو ر نیوز ڈاٹ کام)

ادارہء ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام انفارمیش سنٹر پوچما میدان میں کامیاب نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔
مشاعرہ کا آغاز جناب محمد معشوق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، حمدِباری تعالیٰ جناب محمد حفیظ خان، ڈاکٹر شجیع اکبر اور نعت شریف کا نذرانہ ممتاز نعت خواں جناب خواجہ مجتہدالدین، محمد غوث الدین جناب سفیان قادری اور جناب داؤد اسلوبی نے پیش کیا۔

ادارہء ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام انعقاد ہونے والے اس مشاعرہ میں بطورِ مہمانان خصوصی جناب کے اعجاز احمد، جناب عبدالرشید ممتاز تیلگو شاعر(حیدرآباد ) اور مولانا خالدسعید شریک ہوئے، درمیان مشاعرہ زیرِ تعلیم ہائی اسکول کے پانچ طالبات زیبا مدنی عرس ہائی اسکول، زوہا نشاط اسلامیہ ہائی اسکول، ثناء سلطانہ شمعون پیٹھ ہائی اسکول ، عائشہ سلطانہ انتصار گنج ہائی اسکول اور رضوان نوشین چنٹل ہائی اسکول کو اسناد دئیے گئے جنہوں نے "غیر مسلم سے حضرت محمدﷺ کاحسنِ سلوک” عنوان پر عمدہ مضمون رقم کیا .
اس موقع پر صدرِ مشاعرہ مولانا میرادریس علی اعجاز بیابانی نے کہا کہ حضوؐر اکرمﷺ کی اتباع ہی خدا کی اطاعت ہے جناب کے اعجاز احمد صدر انتظامی کمیٹی مدراسی جامع مسجد ورنگل نے کہا کہ حضوؐر کی سنت پر چلنے والے دونوں جہاں میں کامیاب ہوں گے. حضرت محمد ﷺ رحمت عالم ہیں جو ساری انسانیت کی راہبری کے لئے آئے ان خیالات کا اظہار مولانا خالدسعید ناظمِ جماعتِ اسلامی ضلع جنگاؤں نے کیا۔

اس مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامِش (کاغذنگر) ڈاکٹر نعیم سلیم، جناب عبدالرشید تیلگو شاعر(حیدرآباد) جناب امجدسلیم امجد، جناب عبدالقدیرطاہر، جناب مہیمن الدین راحل(کریمنگر) جناب سہیل کریمنگر، جناب عاصی چمپارنی کے علاوہ ورنگل کے ممتاز شعراء جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی، جناب مجاہدحسین جوہر، جناب قادر انصاری، جناب وحید گلشن پروفیسر احمد حسین خیال، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر، مولانا میرادریس علی اعجاز نے مرصع کلام پیش کیا ۔
تمام شعرا کو سامعین نے دل کھول کر داد دیا، نظامت کے فرائض جناب اقبال درؔد نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا، محترمہ نعیمؔہ گوہر اور واحد تنویر(ممبئی) کی مرسلہ طرحی نعتیں سنائی گئیں۔مشاعرہ گاہ میں شمع محمدی کے پروانوں کی خاصی تعداد مشاعرہ کے اختتام تک اپنی حاضری برقرار رکھی،کنوینر سید عبدالحفیظ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ ہی مشاعرہ کا اختتام عمل آیا۔