phule ideal kadiym kavya

Everyone Must Strive to Achieve Phule’s Ideals: MP Dr. Kadiyam Kavya

اضلاع کی خبریں
Everyone Must Strive to Achieve Phule’s Ideals: MP Dr. Kadiyam Kavya
پھولے کے نظریات کی تکمیل کے لیے ہر فرد کو کوشش کرنی چاہیے: ایم پی ڈاکٹر کڈیم کاویہ

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ، 11 /اپریل
 دستور نیوز ڈاٹ کام

ورنگل کی رکنِ پارلیمان ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے کہا ہے کہ مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے نظریات کی تکمیل کے لیے ہر فرد کو سنجیدگی کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے۔
پھولے کی 200ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ملوگو کراس روڈ پر واقع مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ پر ایم پی ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے پھول مالا چڑھا کر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیوتی راؤ پھولے نے خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کو ترجیح دیتے ہوئے سماج میں نئی راہیں دکھائیں اور مساوات و سماجی انصاف کے لیے ان کی جدوجہد ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت نے تاریخی ذات پات کی مردم شماری کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ اس سروے میں سماجی، معاشی، تعلیمی اور سیاسی پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا۔ اسمبلی میں اس ڈیٹا کو پیش کرتے ہوئے “تلنگانہ ماڈل” کو ملک کے لیے ایک مثال بنایا گیا ہے۔

phule ideals mp kadiyam kavya

ڈاکٹر کڑیم کاویہ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں نافذ کردہ ذات پات کی مردم شماری کے ماڈل کو ملک بھر میں بھی نافذ کیا جائے۔
اس پروگرام میں ورنگل مغربی حلقہ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی، رکن قانون ساز کونسل بسواراجو ساریا، ورنگل و ہنمکنڈہ کے ضلع کلکٹرس ڈاکٹر ستیہ شاردا اور چاہت باجپائی، ضلع لائبریری ادارہ کے چیئرمین عزیز خان سمیت دیگر معززین نے شرکت کرتے ہوئے مہاتما پھولے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔