masooq press photo graphar

Senior Photojournalist Mashooq Sharif Among Photo Journalists Honoured at Greater Warangal Press Club

اضلاع کی خبریں
Senior Photojournalist Mashooq Sharif Among Photo Journalists Honoured at Greater Warangal Press Club
عالمی یومِ فوٹوگرافی پر سینئر فوٹو جرنلسٹ معشوق شریف سمیت دیگر فوٹو جرنلسٹس کا گریٹر ورنگل پریس کلب میں اعزاز

golden gust house warangal

ورنگل: 19/اگست
(دستور نیوز)

عالمی یومِ فوٹوگرافی کے موقع پر گریٹر ورنگل پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹس کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت گریٹر ورنگل پریس کلب کے صدر ویمولا ناگراجو نے کی۔

اس موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹ معشوق شریف سمیت دیگر فوٹو جرنلسٹس کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں شال پوشی کرتے ہوئے یادگاری مومنٹو پیش کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ہر فوٹو جرنلسٹ کو 2,000 روپے نقد اعزازیہ بھی دیا گیا۔

mashooq press photogarphar

سینئر فوٹو جرنلسٹ معشوق شریف نے طویل عرصے سے فوٹو جرنلزم کے شعبے میں خدمات انجام دیتے ہوئے اہم سماجی، سیاسی اور عوامی سرگرمیوں کو اپنی کیمرہ آنکھ کے ذریعے دستاویزی شکل دی ہے۔ ان کے ساتھ دیگر فوٹو جرنلسٹس کی خدمات کو بھی پریس کلب کی جانب سے سراہا گیا اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس صحافت کا اہم حصہ ہیں۔ ایک مؤثر تصویر کسی بھی واقعہ اور خبر کی حقیقت کو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ فوٹو جرنلسٹس کی محنت اور خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

mashooq press photographar

تقریب میں پریس کلب کے جنرل سکریٹری بولّارم سدّیا، خازن بولا امر، نائب صدور گوکارپو شیام اور کوڈی پلی درگاپرساد راؤ، جوائنٹ سکریٹریز پوڈی چیٹی وشنو وردھن، ولی شیٹی سدھاکر اور سمپیٹ سدھاکر، ایگزیکٹو ممبران ویراگونی ہریش، ایم ڈی نعیم پاشا کے علاوہ فوٹو جرنلسٹس داسری سرینواس، منگنوری مرلی، گوٹے وینکنا، چیتی سرینواس، کُدُتُلا رمیش، معشوق شریف اور دیگر نے شرکت کی۔

عالمی یومِ فوٹوگرافی کے موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹ معشوق شریف سمیت تمام اعزاز یافتہ فوٹو جرنلسٹس نے گریٹر ورنگل پریس کلب کی جانب سے کی گئی حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کیا۔