پولیس افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی اور رضاکارانہ خدمات کے سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا

اضلاع کی خبریں
پولیس افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی اور رضاکارانہ خدمات کے سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا

 

حیدرآباد/ورنگل31/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

پولیس افسران کو ریٹائرمنٹ کے بعد رضاکارانہ خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ورنگل پولیس کمشنر نے ریٹائرڈ پولیس افسران کو یہ مشورہ دیا۔ ورنگل کے پولیس کمشنر نے محکمہ پولیس میں طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے کے بعد جمعہ کو سبکدوش ہونے والے پولیس افسران کو اعزازوں سے نوازا۔

ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں پولیس آفیسرس اسوسی ایشن کے تحت منعقدہ اس ریٹائرمنٹ پروگرام کے مہمان خصوصی ورنگل پولیس کمشنر نے شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے انسپکٹر بالاکرشنا ایس آئی ۔ منیر اللہ ایس آئی ۔ ایلو سمولال، شیام سندر، سمایا اور ہیڈ کانسٹیبل یعقوب ریڈی کی شال پوشی اور گلپوشی کے بعد انہیں مبارکباد پیش کی۔

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا کہ یہ موظفین نہ صرف محکمہ پولیس میں ایک طویل عرصہ تک کام کیا ہے بلکہ انہوں نے مشکل وقت میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور آج پرامن ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ پولیس والوں کی آج کی نسل کے لیے خود ایک تحریک ہیں۔

 

پولیس کمشنر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے اپنے فرائض میں بہترین کارکردگی دکھانے کی سب سے بڑی وجہ ان کے خاندان کے افراد ہیں اور وہ خاندان کے افراد کے تعاون سے پولیس کو تفویض کردہ کاموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

اس پروگرام میں ٹائینی آئی پی ایس شبھم ناگ، ایڈیشنل ڈی سی پیز روی، سنجیو، سریش کمار، اے سی پی اننتریا، آر آئی سریدھر، سپرجیون راج، چندر شیکھر، آرایس آئی شراون کمار، پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شوبھن کمار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔