شعری مجموعہ و ویب سائیٹ ” زرنابِ تغزُّل“ اورـ تابش گوہر
بدست ڈاکٹر بہادر علی اور اقبال شیدائی کے رسم اجرائی
حیدرآباد/ورنگل:-30/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے مشہور و معروف شاعر و ادیب جناب اقبال شیدائی کی چودھواں شعری مجموعہ زر نابِ تغزُّل اور مشہور شاعر مرحوم علی الدین گوہر کی تابش گوہر دو شعری مجموعہ کی رسمِ اجرائی بتاریخ 30 جو لائی *2024 بمقام تاج کنونشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں عمل میں آئی۔ شعری مجموعہ زر نابِ تغزُّل کی رسمِ اجرا بدست ڈاکٹر بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کے عمل میں آئی اور تابش گوہر کی بدست اقبال شیدائی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ ویب سائیٹ ” زرنابِ تغزُّل“ کی رسم اجرائی محمد ابراہیم رضا ، اقبال شیدائی کے پوترے کے ہاتھو عمل میں آئی۔https://www.iqbalshaidai.com/ جو انٹر نیٹ پر موجود ہے۔

زرناب تغزل اور تابش گوہر ان دو شعری مجموعوں کی رسم اجرائی کے بعد ڈاکٹر بہادر علی نے اپنے صدارتی خطاب میں اقبال شہید ائی کی ہمہ جہت شخصیت پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقبال شہدائی ایک اچھے شاعر ، افسانہ نگار، تنز و مزہ نگار ، تبصرہ نگار ، کالم نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔

ادب کے ان تمام اصناف میں اپنے ذوق و جستجو اور محنت و لگن سے اپنے کمال فن کے باعث اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے زرتاب تغزل شہدائی کا 14واں شعری مجموعہ ہے اور بیسویں کتاب ہے۔ اقبال شیدائی کی شاعری ہمہ جہت رنگوں سے مملو موضوعات و احساسات اور جذبات کی ترجمانی ہے ان کے دیرینہ ادبی خدمات مثالیت کی حامل ہیں۔
ڈاکڑ بہادر علی نے کہا کہ تابش گوہر جناب علی الدین گوہر مرحوم کا شعری مجموعہ ہے اس شعری مجموعہ کی مولفہ علی الدین گوہر کی اہلیہ نعیم النسا بیگم صاحبہ ہیں ۔ علی الدین گوہر مرحوم کی شخصیت اور ان کی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر بہادر علی نے کہا کہ علی الدین گوہر ہمہ صفات و ہمہ جہات شخصیت کے مالک تھے ، انہوں نے اپنی ادبی زندگی کا اغاز نثر سے کیا تھا بعد میں وہ شاعری کی طرف مائل ہوئے ان کی شاعری عصری حسیت کی ترجمان ہے۔معنویت سے بھرپور ان کی شاعری قدیم وہ جدید رنگوں کا ایک امتیازی حسن رکھتی ہے ۔
اس موقع پر معروف شاعر مسعود مرزا محشر اور احمدحسین حیات، محمد ابراہیم رضا، ڈاکٹر شجی اکبر ، اکبر ضیانے جناب اقبال شیدائی کے تعلق سے اپنے احساسات اور انکے دیرینہ مراسم پر مختصر خطاب کیا۔اس موقع پر مختلف شعراء ادباء حضرات نے بھی جناب اقبال شیدائی کی اردو خدمات کی سراہانہ کی۔

اس موقع پر ایوان غزل کے محمد حبیب الدین موظف لیبرآفسر ، اکبر ضیا، اختر حسین اختر،حامد حسین حامد، محمد عبداللطیف کے علاوہ دیگر احباب نےجناب اقبال شیدائی کی زبر دست گلپوشی و شالپوشی کی گئی ۔
بعد رسم اجرا غیر طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی نظامت جناب اقبال درؔد نے اپنی خوش مزاجی اور اپنے منفرد لب و لہجہ و منفرد ا نداز بیاں سے پروگرام کو سامعین نے جوڑ کر رکھا۔

اس پروگرام میں مدعو شعرائے کرام معروف شاعر مسعود مرزا محشر، پروفیسر احمد حسین خیال، وحید گلشن، اکبر ضیا، اقبال درؔد ، رحیم رامش کاغذنگر، حمید عکسی، حامد حسین حامد، سیّد حسینی بر تر، ڈاکٹر شجیع اکبر، نذیر پرواز، سفیرالدین زماں، محمد غوث الدین موظف ایف سی آئی ، خواجہ کیفی، اطہر اسلوبی، امیر الدین امیر اپنے تازہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر صحافی حضرات میں وحید گلشن ، اکبر ضیاء، محمد عبدالنعیم، جناب علیم دانش، اختر حسین اختر ، محمد سراج الدین، فوٹو جرنلسٹ معشوق کے علاوہ کثیر تعداد میں حاضرین موجود تھے۔
اس پروگرام کی میز بانی ظہیر الدین ضیاء، سفیر الدین زماں کرتے ہوئے مہمانوں اور شعراء اور شرکاء کا استقبال کیا۔
پروگرام کے اختتام سے پہلے جناب اقبال شیدائی نے ڈاکٹر بہادر علی صاحب کی گل پوشی و شال پوشی کی بعد ازاں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے تمام شعراء، ادبا، صحافیوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنے گوناگوں مصروفیات کے باوجود اس پروگرام میں شرکت کی۔