اقبال کو اسکی اراضی واپس مل گئی , پولیس کا کیا شکریہ ادا ۔
ورنگل ملز کالونی پولیس کی مداخلت سے غیر مجازی طور پر قابض شدہ زمین دوبارہ اقبال کو واپس مل گئی۔اقبال نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
حیدرآباد/ورنگل:-17/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
حال ہی میں ورنگل چنتل پل کے قریب ایک اقبال نامی شخص نے 1996 میں اپنی بیٹی کی شادی کے لیے 270 گز زمین خریدی تھی جس پر کچھ لوگوں نے قبضہ کیا تھا ۔انہوں نے ا س بات کی شکایت پولیس کمیشنر ورنگل سے کی ، جس پر سی پی نے ملز کالونی سی آئی کو قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ملز کالونی پولیس نے قابض ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اقبال کو زمین کی ملکیت کو دوبارہ اقبال کے حق میں بحال کر کے قبضہ میں دے دیا۔
اس معاملے میں پولیس کی جانب سے اقبال کو ملنے والے انصاف کو مقامی لوگوں نے سراہانہ کی اور اقبال انکی بیٹی نے ملز کالانی سی آئی کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ملز کالونی کے سی آئی نے اراضیوں پر غیر مجازی طور پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ ملز کالونی تھانے کی حدود میں اراضی پر قبضہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔