گن پارک شہداء ستون سے ٹینک بنڈ امرا جیوتی تک بی آر ایس قائیدین کی کینڈل لائٹ ریلی ۔

تلنگانہ
گن پارک شہداء ستون سے ٹینک بنڈ امرا جیوتی تک بی آر ایس قائیدین کی کینڈل لائٹ ریلی ۔

 

حیدرآباد:-یکم جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بی آر ایس پارٹی کے زیراہتمام گن پارک شہداء ستون سے ٹینک بنڈ امرا جیوتی تک ایک کینڈل لائٹ ریلی نکالی گئی جس میں بی آر ایس پارٹی کے ہنمکنڈہ ضلع صدر اور سابق چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے شرکت کی۔

اس ریلی میں ان کے ساتھ سابق چیرمین ناگورالا وینکٹیشورلو، ماری یادو ریڈی، کارپوریٹر بونگو اشوک یادو، چنم مادھو، سودا کرن، انڈلا ناگیشور راؤ، بریلی بھرت کمار ریڈی، درشن سنگھ، جوریکا رمیش، بنڈی رجنی کمار، پولی رجنی کانت، پولیپلی رام مورتی اور دیگر بی آر ایس قائیدین شامل رہے ۔