The Subedari police arrested three accused involved in the theft, recovered gold ornaments worth about 38 lakhs and a car.

صوبیداری پولیس نے چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا ، تقریباً 38 لاکھ مالیت کےسونے کے زیورات اور ایک کار برآمد کی ہے

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات

صوبیداری پولیس نے چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا ، تقریباً 38 لاکھ مالیت کے  سونے کے زیورات اور ایک کار برامد کی ہے

 

حیدرآباد/ورنگل:-26/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

صوبیداری پولیس نےبروز جمعہ 28سالہ کریتی کلیانی جو کہ ایک گھریلو خادمہ ہے او ر اس کا بوائے فرینڈ 22سالہ ایم چنٹی جو کہ آٹو چلاتا ہے اور دین دیال نگر ہنمکنڈہ کا رہائیشی ہے اور کریتی کلیانی کی 34 سالہ بہن موریا سنیتا ضلع محبوب آباد سے تعلق رکھتی ہے اور پیشہ سےمزدور ہے ان تینوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے تقریباً 38 لاکھ مالیت کے سونے کے زیورات اور ایک کار ضبط کی ہے۔

The Subedari police arrested three accused involved in the theft, recovered gold ornaments worth about 38 lakhs and a car.

ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے اس گرفتاری سے متعلق کچھ اس طرح تفصیلات بتائی کہ ڈاکٹر کیسرا اندرا ریڈی، ساکن سنتوش نگر، ہنمکنڈہ کے گھر کیرتی کلیانی بحثیت گھریلو خادمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ کسی وقت کلیانی کو اس بات کا پتہ چلا گیا تھا کہ اسکےمالک کے گھر میں بڑی مقدار میں طلائی زیورات موجود ہیں اور اس نے اپنے مالک کے گھر سے سونے زیورات چوری کرکے آسانی سے پیسہ کما کر زندگی کو عیش و عشرت سے گذارنے کی نیت کرلی اور اس کے ساتھ دیگر دو ملزمین اس کا بوائے فرینڈ چنٹی اور بہن سنیتا کے ساتھ مل کر چار مرحلوں میں اس کے مالک کے گھر سے تقریباً 650 گرام سونے کے زیورات چرائے۔ پھر ملزمان نے چوری شدہ سونے کے زیورات بیچ کر ایک کار خرید لی۔

The Subedari police arrested three accused involved in the theft, recovered gold ornaments worth about 38 lakhs and a car.

جب گھر کے مالک نے صوبیداری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اس کے گھر سے طلائی زیورات چوری ہو گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے پولیس کو جدید علم کے ذریعہ موصول ہونے والی انفارمیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کی۔ آج صبح صوبیداری انسپکٹر ستیہ نارائن ریڈی اور ان کے عملہ کے فاریسٹ آفس کے علاقہ میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے جب پولیس نے مشکوک کار کو چیک کیا اور کار میں ملزم چنٹی کو پایا اور بعد ازاں ملزم نے ڈاکڑ اندرا ریڈی کے گھر ہونے والی چوری کا اعتراف کیا ۔پھر پولیس نے آگے کاروائی کرتے ہوئی سونے کے زیوروات اور کار کو ضبط کرلیا۔

اس کامیابی پر پولیس کمیشنر امبر کشور جھا نے سنٹرل ڈی سی پی عبدالباری، ہنمکنڈہ اے سی پی دیویندر ریڈی، صوبیداری انسپکٹر ستیہ نارائن ریڈی، اور دیگر ایس آئی اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی۔