گروپ-1 امتحان کے انعقاد کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ سکتا پٹنائک

اضلاع کی خبریں
گروپ-1  امتحان کے انعقاد کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ سکتا پٹنائک

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-30/مئی
(دستور نیوزڈاٹ کام)

ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں بروز جمعرات گروپ-1  ابتدائی امتحان کے انعقاد پر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ضلع کلکٹرہنمکنڈہ محترمہ سکتا پٹنائک نے کہا کہ ضلع کے مختلف امتحانی مراکز میں 9 /جون کو منعقد ہونے والے گروپ-1  امتحان کے انعقاد کے لیے پوری طرح مکمل انتظامات کیے جائیں۔

 

اس میٹنگ میں ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے کہا کہ 9 جون کو منعقد ہونے والے گروپ-1  امتحانی مراکز میں ضرورت کے تمام انتظامات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ضلع کے تمام امتحانی مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز کے اردگرد کے علاقوں پر بھی کڑی نگرانی رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امتحان کے مکمل ہونے تک مسلسل نگرانی لازمی ہے، اور اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ امتحانی مراکز میں امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے ضروریات کی کوئی کمی نہ ہو۔

 

اس میٹنگ میں سنٹرل زون کے ڈی سی پی محمد عبدالباری ، ہنمکنڈہ آر ڈی او وینکٹیش، آر ٹی سی ڈی ایم دھرم سنگھ کے علاوہ تمام امتحانی مراکز کے عہدیداروں اور دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔