پروفیسر جئے شنکر خود ا ر انسان اور تلنگانہ کے مفادات کے لیے لڑنے والا جنگجو۔ سابقہ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-06/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
پروفیسر جئے سنگر ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے تلنگانہ کی قوم کو جگایا اور تلنگانہ کے مفادات کے لیے لڑنے والے جنگجو کے علاوہ اپنے آپ میں ایک خودار شخصیت تھے ۔ پروفیسر جے شنکر کی یوم پیدائش کے پروگرام میں سابق چیف وہپ، بی آر ایس پارٹی ہنمکنڈہ ضلع صدر داسیم ونئے بھاسکر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
ہنمکنڈہ ایکشیلا پارک میں پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول کی مالا چڑھانے کے بعد ونئے بھاسکر کر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ پروفیسر جے شنکر صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر ہمیں چلنا چاہئے ۔ وہ تلنگانہ کی ایک عظیم شخصیت تھی جنہوں نے تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلیٰ اور تحریک کے رہنما کے چندراشیکھر راو کے ساتھ سواراشٹر سادھنا تحریک میں کھڑے تھے۔ واضح رہیکہ
تلنگانہ حکومت کے دوران ایکشیلا پارک کو پروفیسر جے شنکر سر کے نام سے منسوب میموریل پارک میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں جے شنکر سر کی سالگرہ کا پروگرام بالاسمودر میں بی آر ایس پارٹی کے دفتر میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر جے شنکر صاحب کی تصویر پر پھول چڑھائے گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر یہ عہد لیا گیا کہ ہم اس عظیم انسان کی امنگوں کو پورا کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں بڑے پیمانے پر نعرے لگائے گئے۔
آج کے اس پروگرام میں کارپوریٹرس بونگو اشوک یادو، چنم مادھو، رنجیت راؤ، سنکو نرسنگھ، مغربی حلقہ کے کوآرڈینیٹرز جناردھن گوڈ، پولی رجنی کانت، سابق کارپوریٹرس اُدتھا سارنگا پانی، جوریکا رمیش، لکشمی نارائن، بابو راؤ، ڈویژن کے صدور منوج، سادانند، کوٹی، محمد نعیم الدین، رویندر راؤ، پرشورامولو، جانکی رامولو، وجے، شیام سندر ریڈی، مہیش، راگھو، رام مورتی، بڈے وینکنا، سمپت، راجو، اسماعیل، خلیل ، رمیش، کٹو، محمود اور طلبہ یونین کے قائدین کوٹا راکیش یادو، ویراسوامی، شریک تھے۔