فوٹو گرافی کے ذریعہ زندگی کے خوبصورت لمحوں کی عکاسی کی جاسکتی ہے ۔
گولڈن گیسٹ ہائوز ایل بی نگر ورنگل میں سینئر اردو فوٹو جرنلسٹ محمد معشوق شریف کی تہنیت
حیدرآباد/ورنگل:-24/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیا
اپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
خالد غنی
’ہم خیال ورنگل‘ کے عنوان سے گولڈن گیسٹ ہائوز ورنگل میں اردو فوٹو جرنلسٹ معشوق شریف کی اعتراف خدمات و تہنیت پروگرام عزیزیہ پرفیومس کے بیانر تلے انعقاد عمل میں لایا گیا ۔
اس پروگرام کی صدارت سینئر اردو صحافی جناب ایس ایم سعید نے کی ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب مرزا عزیز احمد بیگ،سینئر کانگریس اقلیتی قائدین جناب محمد ایوب ، جناب محمد چاند پاشاہ ، ، جناب عظمت اللہ خان جاوید اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اردو صحافیوں اور دیگر معززین کی جانب سے محمد معشوق شریف فوٹو جرنلسٹ کی کثرت سے گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی ۔
اس موقع پر اکبر ضیا ءنے کہا کہ فوٹو گرافر وہ فنکار ہوتے ہیں جو زندگی کو کیمرے کے عینک سے دیکھ تے ہیں۔ زندگی کے گزرتے لمحات کو وقت کے ساتھ پیوست کردتے ہیں اور یادوں کو محفوظ رکھتے ہیں اور یہی تصاویر مسقبل میں کہانیاں سنانے لگ تے ہیں جو لفظوں سے بھی بالاتر نظر آتے ہیں۔
اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی جناب مرزا عزیز احمد بیگ نے کہا کہ فوٹوگرافرعموما اپنےمضامین کے جوہر ہو تے ہیں ۔ فوٹوگرافرز بصری کہانی سنانے والے ہوتے ہیں جو تحریر کرنے والوں سے بھی زیادہ اثر چھوڑتے ہیں ۔
اس موقع پر کانگریس سینیر سیاست دان جناب محمد ایوب نے کہا کہ فوٹوگرافر لوگوں کی شخصیتوں اور جذبات کو کیپچر کرنے پر توجہ دیتے ہیں ۔ قدرتی خوبصورتی ، مناظر کو عوام الناس کی بصیرت تک مہیا کراتے ہےہیں۔

اس موقع پر مہمان اعزاری عظمت اللہ خان جاوید نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ تصاویر کے ذریعے خبریں دیکھاتے ہیں۔: کھیلوں میں ایکشن کے لحمات کو ظہور کرتے ہیںاور انہیںتاریخ میں درج کرتے ہیں ۔
جناب وحید گلشن ،جناب محمد اکبر ضیاء ،جناب ایس ایم سعید ،جناب ایم اے نعیم ،جناب علیم دانش اور مہمانان نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فوٹو گرافی ایک ایسا آرٹ ہے جس کے ذریعہ زندگی کا کوئی بھی لمحہ عکس بند کیا جاسکتا ہے یا زندگی کے خوبصورت لمحوں کی عکاسی کی جاسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں فوٹو گرافی ایک کامیاب پیشہ بن گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ معشوق شریف گزشتہ دو دہائیوں سے فوٹو جرنلسٹ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
اس موقع پرتمام صحافیوں کی جانب سے معشوق شریف کی تہنیت کی گئی ۔اس موقع پر کنوینر سید نظام الدین ،محمد منور الدین ،محمد اختر حسین ،محمد جعفر ،ریاض بیگ، محمد عبدالشاکر، خواجہ شکیل احمد ،محمد لطیف ،محمد محمود اور دیگر موجود تھے ۔
بعد ازاں غزلوں اور نغموں کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں محمد جعفر ،محمد اکبر ضیاء ،علیم دانش ،ایس ایم سعید ،محمد حبیب الدین ،محمد اختر حسین ،سید نظام الدین اور دیگر نے غزلوں اور نغموں کو موسیقی پر پیش کیا ۔اس موقع پر محمد معشوق شریف نے صحافیوں ، مہمانوں اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔