نئے ڈیژنوں میں چارچ سنبھال نے کے بعد پانچ اے سی پی نے ورنگل پولیس کمشنر سے کی ملاقات
حیدرآباد/ورنگل:-15/فروری
(دستور نیوزڈاٹ کام)
ورنگل کمشنریٹ کے حدود میں نئے اے سی پیز نے ورنگل پولیس کمشنریٹ کے تحت مختلف ڈویژنوں میں چارج سنبھال لیا ہےبروز جمعرات انہوں نے ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا سے ملاقات کی اور انہیں پھول وگلدستہ پیش کئے۔ قاضی پیٹ، نرسم پیٹ، جنگائوں ، وردھنا پیٹ، مامونور کے نئے اے سی پیز میں ترومل، کرن کمار، دامودر ریڈی، نرسیا اور ستیش بابو شامل ہیں۔
اس موقع پر پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے کہا کہ وہ متاثرین کی خدمت کے لیے سنجیدگی سے کام کریں اور اپنے فرائض کو بھر پور طریقہ سے سرانجام دیں۔ انہوں نے کیا کے وہ اپنے افسران و عملہ کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھیں۔