کانگریس پارٹی کا معروف اقلیتی چہرہ سید عظمت اللہ حسینی کو بہ اتفاق آراء تلنگانہ وقف بورڈ کا صدرنشین منتخب۔
21 فبروری کو ذمہ داری سنبھالیں گے۔
حیدرآباد:-16/فروری
(دستور نیوزڈاٹ کام)
ریاستی حکومت کی جانب سے سید عظمت اللہ حسینی ولد سید نوراللہ حسینی اور عائشہ خانم کو وقف بورڈ رکن بنانے کے بعد آج وقف بورڈ میں نئے صدرنشین کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔جناب ملک معتصم خان نے صدرنشین وقف بورڈ کیلئے جناب سید عظمت اللہ حسینی کو مابقی معیاد کیلئے منتخب کرنے تجویز پیش کی جس کی اجلاس میں موجود تمام اراکین نے تائید کی۔
زیرصدارت سینئر رکن بورڈ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری یہ رسم انجام دی گئی ہے۔ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین کی قرأت کلام پاک سے ہی اجلاس کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں مولانا سید ابوالفتح بندگی پاشاہ قادری نے نئے نامزد اراکین کا بورڈ اجلاس میں خیر مقدم کیا ۔
اجلاس میں اراکین بورڈ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری‘ مولانا سید ابولفتح بندگی پاشاہ قادری‘ جناب ملک معتصم خان، مولانا سید نثار حسین حیدر آقا‘ ‘ جناب زیڈ ایچ جاوید کے علاوہ محترمہ عائشہ خانم اور چیف ایکزیکیٹیو آفیسر سید خواجہ معین الدین موجود تھے۔

واضح رہیکہ سید عظمت اللہ حسینی تقریبا 23سال سے سیاسی و سماجی میدان میں اپنا نام روشن کرتے رہیے ہیں انکی کانگریس پارٹی سے دیرینہ وابستگی رہی ہے۔ کانگریس پارٹی میں ان شناخت مقبول نوجوان چہرے کی -انہیںریاستی اور قومی سطح پر یوتھ کانگریس اور پیرنٹ باڈی کے تنظیمی کام کا تجربہ بھی ہے
ان کی این ایس یو آئی کی وجہ سے اقلیتی برادری خاص کر تلنگانہ ریاست کے نوجوانوں میں مقبول ہیں۔ سید عظمت اللہ حسینی غیر منقسم آندھرا پردیش ریاست میں فرنٹل اسٹیٹ چیف پوزیشن (NSUI) کے ساتھ ساتھ واحد اقلیتی شخص جو ہندوستان کے قومی جنرل سکریٹری کے طور پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ سید عظمت اللہ حسینی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان بھی رہے اور سال 2016 سے2021 تک راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگٹھن کے انچارج ورنگل اور کھمم ضلع کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے۔
سید عظمت اللہ حسینی 21 فبروری کو صدر نشین کی باضابطہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔