محمد منور الدین کرسپانڈنٹ 4 ٹی وی نیوز کی شادی۔

اضلاع کی خبریں
محمد منور الدین کرسپانڈنٹ 4 ٹی وی نیوز کی شادی۔

 

حیدرآباد/ور نگل:- 5 جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام )

محمد منور الدین کرسپانڈنٹ 4 ٹی وی نیوز ورنگل ولد جناب محمد افضل صاحب مرحوم کا عقد جناب منصور خان محبوب نگر کی دختر کے ساتھ محبوب نگر میں نکاح انجام پایا۔ ڈائمنڈ کنونشن چارباولی ور نگل میں ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسر و پا شاه سجاده نشین درگاہ قاضی پیٹ وصدر نشین حج کمیٹی ریاست تلنگانہ ، جانشین سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ جناب سید شاہ بختیار بیابانی، جناب سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری عرف نوید بابا سجاده نشین درگاه حضرت معشوق رہائی، جناب عبید بابا جانشین سجاده نشین درگاہ حضرت معشوق ربانی ، و حید گلشن، محمد اکبر ضیا، علیم دانش،اسماعیل ذبیح ، اختر حسین اختر،محمد حسین پاشاہ ، مرزا فتح اللہ بیگ ریاض، مولانا صادق صاحب، سید نظام الدین  ، فضل اللہ قائد مجلس اتحاد المسلمین، سینیر کمیرہ مین محمد معشوق ، جناب ڈاکٹر محمد مسعود محمودی خطیب عید گاہ مٹھواڑہ و ر نگل ، طاہر محمودی کے علاوہ سیاسی ، سماجی، تنظیموں کے ذمہ داران، اہم قائدین و اہم احباب نے شرکت کی اور نوشاہ کو مبارکبادیں پیش کیں ۔