میری کامیابی میں بزرگان دین کی دعائیں شامل رہی ہیں ، ملک کے سیکولرزم کی حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کڈیم کاویہ

اضلاع کی خبریں
میری کامیابی میں بزرگان دین کی دعائیں شامل رہی ہیں ، ملک کے سیکولرزم کی حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کڈیم کاویہ

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ:-6/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

پارلیمانی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد ورنگل کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے اپنے والد رکن اسمبلی حلقہ گھن پور کڈیم شری ہری اور شوہر ڈاکٹر محمد نظیر کے ساتھ درگاہ قاضی پیٹ کی زیارت کی ۔یہاں پہنچ کر انہوں نے بارگاہ سید شاہ غلام افضل بیانی پر چادر گل چڑھائی، اس موقع پر سجادہ درگاہ قاضی پیٹ و ریاستی حج کمیٹی چیرمین  سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے ان کے حق میں مستقبل میں انکی راہیں ہموار ہونے اور کامیابی کے ساتھ عوامی خدمات انجام دینے کی دعائیں مانگی۔

 

بعد ازا ں نو منتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کاویہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں ریاستی حج کمیٹی چیرمین و سجادہ درگاہ قاضی پیٹ  سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کی خدمات اور آشرواد کا بڑا عمل رہا ہے جس طرح انہوں نے پورا وقت لگا کر لاکھوں لوگوں تک اپنا پیغام پہنچایا ہے وہی میری کامیابی کا سبب بنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ اور انکے ہمنواوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر نو منتخب رکن پارلیمنٹ حلقہ ورنگل ڈاکڑ کڈیم کاویہ کے والد رکن اسمبلی کڈیم شری ہری نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ کانگریس کی لڑائی ملک کے آئین کو بچانے اور سیکولرزم کے تحفظ کی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا اور فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلوں کو توڑدیا ،ڈاکٹر کڈیم کاویہ کی جیت بھی جمہوریت اور سیکولرزم کی جیت کا ایک حصہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سونیاگاندھی ، راہو ل گاندھی اور ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈاکر کاویہ پربھروسہ کیا انہیں ٹکٹ دیکر انتخابی میدان میں اتارا اورآپ سب نے ملکر کڈیم کاویہ کو اپنی محنت اور دعائوں سے جیت سے ہمکنار کیا۔

 

اس موقع پر کانگرس پارٹی قائید ایڈوکیٹ ابوبکر ، مرزا عزیز احمد بیگ ، کارپوریٹر فرقان، کارپوریٹر زوجہ علی رضا ، محمد ایوب ، مرزا عزیز بیگ، محمد اظہرالدین ، محمد اعظم بیگ، ایڈوکیٹ مدثر احمد قیومی، ڈاکٹر راج محمد، مفتی منہاج قیوم، مولانا ستار قاسمی ، کانگریس قائد  تنویر بھائی، محمد یعقوب پاشاہ سابقہ کارپوریٹر، عبدالخہار و خالد سعید، محمد ایوب صوبیداری،محمد مظہربڑی صوبیداری  اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے انہیں مبارک باد دینے شال پوشی اور گلوپوشی کرنے کے لئے شرکت کی ۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر کڈ یم کاویہ نے پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے دو لاکھ سترا ہزار ووٹوں کے اکثریت سے بی جے پی امیدوار اروری رمیش پر سبقت حاصل کرتے ہوئے اپنی جیت  درج کی۔