انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

اضلاع کی خبریں
ووٹوں کی گنتی مرکز میں 400 پولیس افسران کی تعناتی۔
گنتی ختم ہونے کے بعد ریلیوں اور اجتماعات کی اجازت نہیں ہے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا

 

حیدرآباد/ورنگل:-3/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

ورنگل پارلیمانی حلقہ کی گنتی کا عمل کل اینوماملہ مارکٹ میں منعقد ہوگا، اس گنتی مرکز میں مختلف پولس محکموں کے 400 پولیس افسران موجودگی ہوگی۔ورنگل پولس کمشنر نے اس انتظام میں فرائض انجام دینے والے پولس افسران اور عملہ کے ساتھ انوممولہ مارکیٹ میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا ہے اور تمام افسران کو ہدات دی ۔

 

اس میٹنگ میں پولیس کمشنر نے کہا کہ صرف ایم پی الیکشن لڑنے والوں، متعلقہ ایجنٹوں کو ہی گنتی مرکز جانے کی اجازت ہوگی۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد کسی بھی جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ گنتی مراکز کے اندر اور باہر پولس سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ سی پی نے بتایا کہ گنتی مراکز کے اندر صرف مجاز افراد کو ہی اجازت ہے اور عام لوگوں کو اجازت نہیں ہوگی ۔ پولس کمشنر نے کہا کہ یہ ہر پولس افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں تفویض کردہ فرائض کو صحیح طریقے سے انجام دیں اور ووٹوں کی گنتی کے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کریں، خاص طور پر چونکہ ورنگل کمشنریٹ میں کل سے دفعہ 144 نافذ ہے، اس لئے کوئی جلوس، جلسہ اور جلوس نہیں ہونا چاہئے۔

 

پولیس کمشنر نے کہا کہ اگر کسی نے حکم کی خلاف ورزی کی تو کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے ووٹوں کی گنتی کے دوران پولس افسروں کی طرف سے انجام دی جانے والی ڈیوٹی کے بارے میں بتایا گیا اس میٹنگ میں ڈی سی پیز رویندر، محمد عبدالباری، ایڈیشنل ڈی سی پی روی کے ساتھ اے سی پیز، انسپکٹرز، آر۔ آئی ، ایس آئ و دیگر پولیس افسران اور عملہ نے شرکت کی۔