مارٹینا اوبرہولزنر سے مریم ہونے والی نو مسلم جرمنی خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں منا رہی ہیں

عالمی
مارٹینا اوبرہولزنر سے مریم ہونے والی نو مسلم جرمنی خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں منا رہی ہیں

 

دبئی(ایجنسیاں)

اس سال ماہ جنوری میں سلام قبول کرکے مارٹینا اوبرہولزنر سے اپنا نام مریم رکھنے والی جرمنی کی 26 سالہ خاتون اپنا پہلا رمضان دبئی میں منا رہی ہیں ، وہ حجاب کرتی ہیں اور روزے بھی رکھ رہی ہیں۔

دبئی میں مقیم نو مسلم جرمن خاتون مریم ماہ رمضان کی بابرکت سعادتوں میں اپنی مادری زبان میں قرآن پڑھ رہی ہیں اور اسلامی احکامات کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم نے پیغام دیا کہ رمضان المبارک صرف کھانے پینے سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں صبر اور شکر سکھاتا ہے۔ ایک مارکیٹنگ ادارے میں کام کرنے والی نومسلم مریم کا اسلام سے پہلا تعارف اس وقت ہوا جب وہ صرف 14 سال کی تھیں اور میونخ کی ایک مسجد میں اپنے دوستوں کی دعوت پر گئی تھیں۔

میونخ کی اس مسجد میں تمام لوگوں نےجس طرح سے انک کا پرتپاک اور خوش اخلاقی سے ان کا اسقتبال کیا وہ حیران کن تھا اور پھر انھوں نے ایسے مذہب کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جس کے پیروکار اتنے بااخلاق اور مہمان نواز ہیں۔