سی پی رادھا کرشنن ریاست تلنگانہ کے نئے گور نر

تلنگانہ
سی پی رادھا کرشنن ریاست تلنگانہ کے نئے گور نر

 

حیدر آباد:-20/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

زائد ذمہ داری کے ساتھ جھارکھنڈ کے گورنرسی پی رادھا کرشنن نے تلنگانہ کے گورنر کا بھی عہدہ سنبھال لیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس آلوک ارادھے نے سی پی رادھا کرشنن کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔

آج صبح حیدر آباد کے راج بھون در بار ہال میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے گورنر کی تقرری کے احکامات پڑھ کر سنائے ۔ بعد ازاں رادھا کرشنن نے حلف لیا۔ قبل ازیں اس تقریب میں ریاستی وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کے علاوہ ریاستی وزرا اتم کمار ریڈی، تملا ناگیشور راؤ، سریدھر بابو، پونم پر بھا کر، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، کونڈا سریکھا کے علاوہ کئی وزراء، قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیند رریڈی ، ڈی جی پی روی گپتا، مہاراشٹر کے سابق گورنر ود یا ساگر راؤ اور کئی سینئر افسران، کا رپوریشنوں کے صدور اور معززین موجود تھے۔

واضح رہیکہ فروری 2023 سے رادھا کرشنن جھارکھنڈ کے گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ان کا بھی تعلق تمل ناڈو سے ہے ۔ سابقہ تلنگانہ کے گورنرای ایس ایل نرسمہن تمیلی سائی سوندرا را جن کا بھی تعلق تمل ناڈو سے تھا۔