آئی پی ایس افسر انکت کمار ورنگل کمشنر یٹ سے منسلک۔

اضلاع کی خبریں
آئی پی ایس افسر انکت کمار ورنگل کمشنر یٹ سے منسلک۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-20/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ کے ڈی جی پی نے 2020 بیچ کے آئی پی ایس انکت کمار کو جو کہ گرے ہاؤنڈ ڈپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ،کو ورنگل پولیس کمشنریٹ سے منسلک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ان احکامات کے مطابق آئی پی ایس افسر انکت کمار نے بروز بدھ ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا کو سبز پودے تحفہ دیکر ایک خیر سگالی ملاقات کی۔