waqf mamta benerji

Waqf Amendment Bill will take away rights of Muslims: Mamata Banerjee

اضلاع کی خبریں عالمی قومی
Waqf Amendment Bill will take away rights of Muslims: Mamata Banerjee
وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے حقوق کو چھین لے گا ممتا بنرجی

 

 

کلکتہ:-28/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل کو سیکولر مخالف قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ مسلمانوں کے حقوق کو چھین لے گا۔ بنرجی نے اسمبلی میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مرکز نے اس معاملے پر ریاستوں سے مشاورت نہیں کی۔ یہ بل وفاق مخالف اور سیکولر مخالف ہے۔

یہ ایک مخصوص طبقے کو بدنام اور نقصان کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یہ مسلمانوں کے حقوق چھین لے گا،انہوں نے کہا کہ مرکز نے وقف بل پر ہم سے مشورہ نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’اگر کسی مذہب پر حملہ ہوا تو وہ دل سے اس کی مذمت کریں گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ وقف ایکٹ میں بل کے ذریعہ تجویز کردہ ترامیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

واضح رہیکہ کہ حکمراں بی جے پی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان ترامیم سے وقف بورڈ کے کام کاج میں شفافیت آئے گی اور انہیں جوابدہ بنایا جائے گا۔ متنازع بل کی جانچ پڑتال کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔