قاضی پیٹ درگاہ میں دعوت افظار و طعام کا اہتمام,
رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب نائینی راجندر ریڈی اور شہر کے ہندو،مسلم ،سیکھ اور عیسائیت کے مذہبی پیشوا اور دانشوران نے کی شرکت
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-31/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی حج کمیٹی چیئرمین و سجادہ درگاہ قاضی پیٹ مولانا سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے درگاہ کے احاطے میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا ۔ تلاوت قران پاک سےشرو ع ہونے والے اس پروگرام میں ہندو مذہب کے پجارویوں ، عیسائیت مذہب کے چرج فادر اور سکھ مذہب کے پیشوائوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے سید بختیار بیابانی نے مولائےکائینات حضر علی کرم اللہ وجہہ کی فضیلت اور ذات مصطفی ﷺ سے غیر معمولی وابستگی کی دلیل و واقیات پیش کی۔

مولانا جعفر العابدین نے ماہ رمضان کی رحمت اور روزہ کی فضیلت پر مختصر بیان میں کہاکہ ماہ رمضان رحمتوں ، محبتوں ، مشقتوں اور ازمائیشوں کا مہینہ ہے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب و ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر نائینی راجندر ریڈی نے شہر ورنگل کی بین مذاہب رواداری اور گنگا جمنی تہذیب کی اولیا اکرام کی بنیادی کاوشوں کا ذکر کیا ۔ سماج میں ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر سب کو بھائی چارگی سے رہنے کی بات کہی ۔آخر میں انہوں نے سب کو عید الفطر کی پیش مبارکباد دی۔
مدوعین میں مختلف مذہبی پیشواوں نے ہر مذب کےتعلیمات اور ان کے اقدار کے تحفظ کیلئے سب اپنی ذمہ داری کو بھر پور طریقہ سے نبھانے کی بات کہی تاکہ ملک میں امن و سکوں کا ماحول بر قرار رہے کے عنوان پر کلیدی خطاب کئے۔
اس موقع پر وقت افطار سے پہلے سجادہ درگاہ قاضی پیٹ و ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے سارے عالم میں امن سکون و سلامتی ،ہمارے ملک کی ترقی، ملک میں بھائی چارگی مسلمانوں کی بقاء و حفاظت اور بہترین حکومت اور بہتر حاکموں کو قائم کرنے کی اللہ ربالعزت سے جامع دعاء مانگی ۔
بعد ازاں مع تمام حاضرین کے رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے بارگاہ سید شاہ افضل بیابانی کی مزار عقیدد مندی کے گل چڑھائے اور دعائیں کی ۔
اس موقع پر سابقہ وزیر و موجودہ ٹی آرایس ایم ایل سی بسواراج ساریا، حیدرآباد سے محمد عثمان، سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابو بکر،سابقہ ضلع لائبریری چیرمین عزیز خان، مرزا عزیز احمد بیگ، ایل بی نگر کارپوریٹر محمد فرقان، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، خالد سعید، اسماعیل شمسی، ضلع ورنگل بار کونسل معتمد مدثر احمد قیومی، درشن شنگھ، کانگریس قائد مزرزا عزیز بیگ کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں روزہ دار اور غیر مسلم بھائیوں نے شرکت کی ، اورپروگرام کے نظامت کی ذمہ داری مولاناامیراللہ نے نبھائی۔