Police should be accountable to the public. Treat the public in a friendly manner and be vigilant in the performance of their duties. SP Kiran Khare IPS

پولیس کو عوام کے سامنے جوابدہی سے کام لینا چاہیے۔ عوام کے ساتھ دوستانہ انداز میں پیش آئے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں چوکس رہے۔ ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس

اضلاع کی خبریں
پولیس کو عوام کے سامنے جوابدہی سے کام لینا چاہیے۔
عوام کے ساتھ دوستانہ انداز میں پیش آئے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں چوکس رہے۔ ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس

حیدرآباد/ جے شنکر بھوپالپلی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

جے شنکر بھوپالپلی ضلع  ایس پی شری کرن کھرے آئی پی ایس نے کہا کہ پولیس کا کام اس طرح ہونا چہئے کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ رہے۔
بروز پیر ضلع پولس دفتر میں منعقدہ پرجا دیوس پروگرام میں مختلف منڈلوں سے 13 متاثرین کی شکایتیں موصول ہوئیں اور ان کے مسائل جاننے کے بعد انہوں نے متعلقہ تھانے کے عہدیداروں کو فون کرکے ایس پی نے ان سے بات کی۔ ایس پی نے عوام کے مسائل کے تئیں سستی نہ برتنے اور مسائل کو وقتاً فوقتاً حل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہدایات میں کہا کہ پولیس، عوام کے ساتھ دوستانہ انداز میں پیش آئے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں چوکس رہے۔