ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں ہولی کی تقریبات,
ہولی کے تہوار سے آپ کی زندگیوں کو رنگین بنانا چاہئے،
خاندان کے ہر فرد کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور ہونا چاہئے۔
ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا
حیدرآباد/ورنگل:-25/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
آج ہولی تہوار کے دن ورنگل پولیس کمشنریٹ دفتر میں ہولی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں ہولی کی تقریبات کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس افسران اور عملہ ہولی کے تہوار کی صبح ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس پہنچے اور سب سے پہلے ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا پر رنگ چڑھکا ئے۔

اس موقع پر پولیس کمشنر نے بھی افسران اور عملے کو رنگوں سے گلال کیا اور انہیں ہولی کی نیک خواہشات بھی دیں۔ اس تہوار کے دوران افسران اور عملے نے ایک دوسرے پر رنگ جمائے اور پولیس کمشنر، افسران، عملہ، میڈیا کے نمائندوں اور عملے نے بغیر کسی تفریق کے بینڈ باجے کے ساتھ رقص بھی کیا۔

اس کے بعد پولیس کمشنر کے ہاتھوں اس تہوار کے شرکاء کو مٹھائی کھلائی گئی۔اس موقع پر پولس کمشنر نے کہا کہ جنہوں نے ان تقریبات کو نہیں منایا انہیں بھی ہولی کی دلی مبارک ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک خاندان کو خوشی اور مسرت سے بھرپور ہونا چاہئے اور ہولی کے تہوار سے آپ کی زندگیوں کو رنگین بنانا چاہئے۔

اس تقریب میں ڈی سی پیز محمد عبدالباری، رویندر، ایڈیشنل ڈی سی پیز روی، سنجیو، سریش کمار، اے سی پیز، انسپکٹرز، آر آئیز، ایس آئیز، دیگر پولیس عملہ، میڈیا کے نمائندوں اور پولس خاندان کے افراد نے شرکت کی۔