صحافی دراصل معاشرے کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس ہوتے ہیں ،حقیقی صحافیوں کےساتھ انصاف کیا جائے گا۔ کانگریس حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی پابند۔ وزیراعلی ریونت ریڈی
حیدرآباد:-8/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت صحافیوں کو ایسے ڈاکٹروں کے طور پر دیکھتی ہے جو معاشرے کا علاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومتوں نے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں بہبود فراہم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور حقیقی صحافیوں کےساتھ انصاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیوچر سٹی میں صحافیوں کو ہاؤس سائٹس الاٹ کی جائیں گے جو پرجوش انداز میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 🔹 ہاؤس سائٹس کے لیےوزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے جواہر لعل نہرو جرنلسٹس (MAC) ہاؤسنگ سوسائٹی کو 38 ایکڑ اراضی کے قبضے کے دستاویزات حوالے کیے۔ اس موقع پر صحافیوں نے کئی دہائیوں سے زیر التوا اس مسئلے کا مستقل حل فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ جن صحافیوں کی موت واقع ہو چکی ہے ان صحافیوں کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایک لاکھ کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر و زیراعلیٰ نے واضح کیا کہ رائے عامہ اور صحافیوں کی تجاویز کے ساتھ عوامی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسی سسٹم پر اعتماد بڑھانا کےلئے صحافت کی بھی ایک اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں سیاسی جماعتیں اپنے نظریات کو پھیلانے کے لیے اخبارات نکالا کرتی تھیں، لیکن اب وہ انداز صحافت کم ہوتی جارہی ہے ۔ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ پیشہ ورانہ اقدار میںاضافہ کریں،چند نام نہاد صحافیوں کی وجہہ سے ساری صحافی برادری کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ کچھ لوگ لفظ صحافی کے معنی بدل رہے ہیں۔ صحافیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے جنونیوں کو قابو کریں۔ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لے گی کہ حقیقی صحافیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا صحافت کی آڑ میں بعض سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کو تحفظ فراہم کرنا چھوڑ دیں، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیوں کو حقیقی صحافیوں سے منسوب نہیں کرنا چاہیے۔
اس موقع وزیر اعلی نے کہا کہ میڈیا اکیڈمی کو صحافیوں کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی کارڈز، ایکریڈیٹیشن اور دیگر مسائل کے مستقل حل کے لیے نیا طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خصوصی ترقیاتی فنڈ سے میڈیا اکیڈمی دس کروڑ روپیوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن صحافیوں کو گھروں کیلئے ارضی نہیں ملی ہے انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
اس پروگرام میں وزراء پونگولیٹی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، ارکان اسمبلی چملا کرن، انیل کمار یادو، وزیراعلیٰ کے مشیر ویم نریندر ریڈی، میڈیا اکیڈمی کے چیرمین سری نواس ریڈی، جی ایچ ایم سی کے میئر وجے لکشمی، صحافی انجمنوں کے قائدین اور عہدیداران موجود تھے۔