ریاست میں بی سی ذات کی مردم شماری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی
حیدرآباد:-25/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بی سی کمیشن سے کہا کہ وہ ریاست میں بی سی ذات کی مردم شماری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ بی سی کمیشن کے چیئرمین جی نرنجن اور انکے ساتھ کے ممبران کو ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی نے یقین دلایا کہ حکومت بی سی کی مردم شماری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہر طرح سے تعاون کرے گی۔
پی سی سی صدر، ایم ایل سی مہیش کمار گوڈ، بی سی کمیشن کے چیئرمین جی نرنجن، ممبران راپولو جے پرکاش، تھرومالاگیری سریندر، بالالکشمی نے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کے ساتھ بی سی ذات کی مردم شماری کے لیے اپنائے جانے والے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ ذات کی گنتی کے عمل پر ایک جامع مطالعہ کرے اور اگر ضروری ہو تو دیگر ریاستوں میں اپنائے جانے والے طریقہ کار کی جانچ کرے۔