ریاستی بجٹ نے شعبہ تعلیم کو نظر انداز کیا-حکیم نوید
حیدرآباد/ورنگل:-10/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سال رواں کا ریاستی بجٹ شعبہ تعلیم کو بہت مایوس کیا ہے ۔ اے آئی ایس بی کے ریاستی جنرل سکریٹری حکیم نوید نے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت، جس نے تعلیم کے شعبے میں ترقی اور مزید مضبوطی کے لیے پہل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بجٹ میں صرف 7.75 فیصد (21,389 روپے) مختص کیے ہیں۔
حکیم نوین نے ہفتہ کو کانگریس حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ میں یونیورسٹیوں کی ترقی کے لئے جو 500 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو یونیورسٹیوں کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے لئے کافی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں زیر التواءا سکالر شپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ کا ذکر نہ ہونے سے جہاں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں طلباء کو مایوسی بھی ہوئی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی بجٹ کا 30 فیصد حصہ تعلیم کے شعبے کے لیے مختص کیا جائے جیسا کہ پروفیسر کوٹھاری کمیشن نے بجٹ تجاویز میں ترمیم کی تجویز دی تھی۔