اسٹیشن انسپکٹروں نے نئے عہدوں کا جائیزہ لینے کے بعد کمشنر امبر کشور جھا سے متعارفی ملاقاتیں کی ۔

اضلاع کی خبریں
اسٹیشن انسپکٹروں نے نئے عہدوں کا جائیزہ لینے کے بعد کمشنر امبر کشور جھا سے متعارفی ملاقاتیں کی ۔

 

حیدرآباد/ورنگل:- 9/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

اسٹیشن انسپکٹر کے طور پر چارج سنبھالنے والے نئے انسپکٹرز نے جمعہ کو کمشنریٹ کے دفتر میں ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر پولیس کمشنر نے نئے تعینات ہونے والے انسپکٹرز کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں پولیس کمشنر نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں، متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں اور شکایات کا فوری جواب دیں۔

پولس کمشنر سے ملاقات کرنے والے اسٹیشنوں میں مٹھو واڑہ، ہنمکنڈہ ، نرسم پیٹ، پرکال، آتماکور، گیس گونڈہ، رگھوناتھ پلی سرکل، نیکو نڈا سرکل، ٹریفک، ورنگل ٹریفک، ٹاسک فورس کے انسپکٹر گوپی، ستیش، رمنا مورتی، ابیہا، سنتو لال، بابو، سری نواس، چندر موہن، سریدھر، کروناکر سنتو ش اور دیگر شامل ہیں۔